75.3 F
Pakistan
Sunday, September 13, 2026
HomeCrimeسعودی عرب: جازان میں حوثیوں کا حملہ، دو افراد زخمی، مسجد کو...

سعودی عرب: جازان میں حوثیوں کا حملہ، دو افراد زخمی، مسجد کو نقصان پہنچا

سعودی عرب کے شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ ہفتے کو یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جنوبی علاقے جازان میں گرنے سے دو افراد زخمی جب کہ ایک مسجد اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق الطوال گورنری میں گولہ گرنے کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیمیں حملے کی جگہ پر پہنچ گئیں۔ اس حملے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سقوط مقذوف في محافظة الطوال بمنطقة جازان نتج عنه إصابتان وأضرار مادية في مسجد وعدد من المباني والمركبات. #الدفاع_المدني pic. twitter. com/gMdcr41KMQ — الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) September 12, 2026 انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔ سول ڈیفنس کے ایک ترجمان نے شہری املاک کو نشانہ بنانے کے عمل کو ’بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی‘ قرار دیا اور مزید کہا کہ حکام نے ایسے واقعات کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔ یہ حملہ گذشتہ چند دنوں میں جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے سلسلے کے بعد مملکت میں سکیورٹی کی کشیدہ صورت حال کے دوران ہوا ہے۔ منگل کو حوثیوں نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔ اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حوثیوں پر الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ جان بوجھ کر سعودی عرب کے قومی بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کو سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) جمعرات کی صبح ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں تیل کی پائپ لائن کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈرون عراق سے لانچ کیے گئے تھے۔ سعودی عرب نے حملوں کے ایک روز بعد جمعے کو پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کردیا، جبکہ حملوں کے فوراً بعد ہنگامی اور ماہر تکنیکی ٹیمیں پائپ لائن کی سکیورٹی اور حفاظت کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ایک بیان میں کہا، ’پاکستان سعودی عرب کی ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جن کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور شہری زخمی ہوئے۔‘ حوثی سعودی عرب سعودی تنصیبات ریاض صنعا سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق شہری املاک کو نشانہ بنانے کا عمل کا ’بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی‘ ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, ستمبر 13, 2026 – 08: 00 Main image:

سعودی عرب کے مطابق جازان کے علاقے میں حوثیوں کے گولے سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک مسجد، کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا (ایس پی اے)

ایشیا type: news related nodes: سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے امن کے لیے سنگین خطرہ: پاکستان مکہ معاہدے کے تحت حوثیوں کے خلاف کارروائی زیر غور نہیں: پاکستان حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی وطن پہنچ گئے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں برنم کی حوثی حملوں کی مذمت SEO Title: سعودی عرب: جازان کے علاقے میں حوثیوں کا حملہ، دو افراد زخمی، مسجد کو نقصان پہنچا copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments