اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ نئے صوبے لسانیت کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہئیں، نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ گورننس میں بہتری آ سکے، اس تمام بحث میں سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ ہونا ضروری ہے۔



