(حافظ شہباز علی ) ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیلئے پاکستانی کرکٹ سکواڈز کا اعلان کردیاگیا،سری لنکا کیساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا،صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے،شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقراررہیں گے۔



