مسجد چینیاں والی کی بنیاد فوجدار سرافراز خان نے حویلی میاں خان سے منسلک اپنی رہائش گاہ کے ایک حصے پر رکھی۔ سرافراز خان عہدِ شاہجہانی میں ولی عہد شہزادہ داراشکوہ کا دستِ راست تھا۔ داراشکوہ نے اسے صوبہ لاہور کی فوجداری سونپ کر پانچ ہزاری کا منصب دے رکھا تھا۔ شاہجہان کی بیماری اور



