(24 نیوز)روز مرہ کاموں کے دوران سانس پھولنا بڑے طبی مسئلے کی نشاندہی قرار دیا گیا ہے ، طبی ماہرین کے مطابق مختصر فاصلہ طے کرنے، سیڑھیاں چڑھنے یا روزمرہ کے معمولی کام انجام دینے کے دوران سانس پھولنے کو محض تھکن سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ کسی اندرونی طبی مسئلے کی علامت ہوسکتا ہے۔



