معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے تعلقات میں طلاق اور عوامی تنازعے کی خبروں کے بعد ایک غیر متوقع موڑ آ گیا ہے۔ بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ کے موقع پر جب ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کو شرکت کی دعوت دی، تو رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹی۔ بیٹے کی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت کے بعد ایمان فاطمہ شدید جذباتی ہو گئی ہیں اور انہوں نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے آئے۔ View this post on Instagram انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اب ان کے درمیان مکمل صلح ہو جائے اور رجب بٹ انہیں اور ان کے بیٹے کو واپس اپنے گھر لے جائیں اور وہ اس بات کی منتظر ہیں کہ ان کی زندگی میں حالات دوبارہ بہتر ہو جائیں۔ اس تمام صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف اور ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ جہاں بعض صارفین نے ان کے گھریلو معاملات ٹھیک ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، وہیں کچھ صارفین نے اس بیان پر تنقید بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے اختلافات اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ خاندان اور قریبی لوگوں کی جانب سے صلح کی کوششیں بھی کی گئیں۔ بیٹے کی سالگرہ پر رجب کی آمد کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
‘رجب مجھے اور بیٹے کو گھر لے جاؤ’، ایمان فاطمہ
RELATED ARTICLES



