کرسٹوفر نولان کی فلم ’دی اوڈیسی‘ ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی باکس آفس ہٹ بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ 55 سالہ فلم ساز اپنی اس شاندار کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ قدیم یونانی شاعر ہومر کی شہرۂ آفاق رزمیہ تخلیق پر مبنی ان کی فلم نے امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ امریکہ میں فلم نے جمعے کو پانچ کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ اندازہ ہے کہ افتتاحی ہفتے کے اختتام تک اس کی کمائی تقریباً 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ اگر ایسا ہوا تو یہ رواں سال کی سب سے بڑی لائیو ایکشن اوپننگ ثابت ہوگی۔ مجموعی طور پر صرف دو اینی میٹڈ فلمیں ’ٹوائے سٹوری 5‘ (15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر) اور ’دی سپر ماریو گلیکسی مووی‘ (13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر) اس سے آگے ہوں گی۔ عالمی باکس آفس پر بھی توقع ہے کہ ’دی اوڈیسی‘ 2012 میں ریلیز ہونے والی ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کی افتتاحی کمائی کو پیچھے چھوڑ کر نولان کی اب تک کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن جائے گی۔ ڈیڈ لائن کے مطابق فلم دنیا بھر میں تقریباً 25 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کمائے گی جو ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کی 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اوپننگ سے زیادہ ہے۔ اس طرح ’دی اوڈیسی‘ رواں سال عالمی باکس آفس پر اوپننگ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہو گی۔ اس سے آگے ’ٹوائے سٹوری 5‘ ہے، جس نے دنیا بھر میں 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے جبکہ ’دی سپر ماریو گلیکسی مووی‘ 37 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ تقریباً 25 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے تیار کی گئی ’دی اوڈیسی‘ نے فلم کے مرکزی اداکار میٹ ڈیمن کو بھی بطور مرکزی کردار اپنے کیریئر کی سب سے بڑی افتتاحی کامیابی دلائی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر اس کی کاسٹنگ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوری میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ایکس پر ایک صارف کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’ہزاروں جہاز روانہ کر دینے والا چہرہ‘ رکھنے والی ہیلن گورے رنگ اور سنہرے بالوں والی تھی، کہا ہیلن کے کردار کے لیے لوپیٹا نیونگو کو کاسٹ کرکے نولان نے ’اپنی دیانت داری کھو دی۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) فلم میں میٹ ڈیمن نے یونانی ہیرو اوڈیسیئس، این ہیتھاوے نے ان کی اہلیہ پینیلوپی اور ٹام ہالینڈ نے ان کے بیٹے ٹیلیماکس کا کردار ادا کیا ہے۔ دیگر نمایاں اداکاروں میں زندایا ایتھینا، شارلیز تھیرون کیلیپسو، جون برنتھل مینیلاؤس اور بینی سفدی اگامیمنون کے کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ فلم کی کہانی اوڈیسیئس کے گرد گھومتی ہے، جو 10 سالہ ٹروجن جنگ کے بعد خطرات سے بھرے طویل سفر کے ذریعے اپنے وطن واپس لوٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم کو ناقدین کی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی فلمی نقاد کلیریس لوفری نے اسے پانچ میں سے پانچ ستارے دیتے ہوئے لکھا ’ادبی شاہکار کو فلمی شکل دینے کے اعتبار سے نولان نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے، جسے میں تقریباً ناممکن سمجھتی تھی۔ ’نولان کی منفرد شناخت پوری فلم پر نمایاں ہے۔ یہ ایک فکری، سخت گیر اور طاقتور ہالی وڈ فلم ہے لیکن اس کے باوجود یہ اپنے اصل متن سے وفاداری اور اس کی گہری تفہیم میں کہیں بھی کمزور نہیں پڑتی۔ ’فلم میں کوئی بھی فیصلہ ایسا محسوس نہیں ہوتا جو سوچے سمجھے بغیر کیا گیا ہو اور نہ ہی ایسا کوئی انتخاب ہے جس کا دفاع نولان خود آسانی سے نہ کر سکیں، چاہے انٹرنیٹ کے بعض غیر سنجیدہ حلقوں کو یہ کتنا ہی ناگوار کیوں نہ گزرے۔‘ ہالی وڈ فلم نے امریکہ میں جمعے کو پانچ کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جبکہ اندازہ ہے کہ افتتاحی ہفتے کے اختتام تک اس کی کمائی تقریباً 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ کیون ای جی پیری اتوار, جولائی 19, 2026 – 17: 15 Main image:
نولان چھ جولائی، 2026 کو لندن میں ’دی اوڈیسی‘ کے ورلڈ پریمیئر پر (روئٹرز)
فلم type: news related nodes: جنوبی کوریا کی فلمیں مقبول کیوں ہو رہی ہیں؟ فلم ’ستلج‘ کا سنسرشپ تنازع، سٹریمنگ پلیٹ فارم سے غائب امتیاز علی کا سینیما: ایک ببل آپ کب تک چبا سکتے ہیں؟ بالی وڈ کے ستارے اب فیشن آئیکون کیوں نہیں رہے؟ SEO Title: ’دی اوڈیسی‘ کرسٹوفر نولان کی سب سے بڑی فلم بننے کی راہ پر copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. the-independent. com/arts-entertainment/films/news/the-odyssey-box-office-christopher-nolan-b3017479. html show related homepage: Hide from Homepage



