87.2 F
Pakistan
Sunday, July 19, 2026
HomeSportsخیبر پختونخوا کی پہلی فرنچائز کرکٹ لیگ، کے سی ایل کیا ہے؟

خیبر پختونخوا کی پہلی فرنچائز کرکٹ لیگ، کے سی ایل کیا ہے؟

پاکستان میں فرنچائز کرکٹ کا دائرہ کار مزید وسیع ہونے جا رہا ہے، تاہم اس بار یہ لیگ قومی نہیں بلکہ صوبائی سطح پر منعقد کی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ (کے سی ایل) کو صوبے کی پہلی فرنچائز بیسڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ قرار دیا جا رہا ہے، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری حاصل ہے۔ لیگ کے مقابلے 14 سے 23 اگست تک پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ چھ فرنچائز ٹیمیں میدان میں لیگ میں خیبر پختونخوا کے چھ ریجنز کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پشاور پینتھرز، مردان چیلنجرز، سوات ٹائٹنز، ایبٹ آباد ایگلز، خیبر وارئیرز اور ڈی آئی خان اسٹالینز شامل ہیں۔ روایتی ڈومیسٹک کرکٹ کے برعکس ان ٹیموں کی ملکیت نجی فرنچائزز کے پاس ہو گی، جبکہ لیگ حکومتِ خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب کیسے ہو گا؟ لیگ انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں اوپن ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں کو بعد ازاں ڈرافٹ کے ذریعے مختلف فرنچائزز کا حصہ بنایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن لیگ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ یونس خان اور شاہد آفریدی کا کردار لیگ کے کرکٹ آپریشنز، رولز اینڈ ریگولیشنز، تکنیکی امور اور ٹورنامنٹ کے ڈھانچے کی نگرانی سابق قومی کپتان یونس خان کریں گے، جبکہ سابق کپتان شاہد آفریدی لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق پاکستان کے متعدد سابق اور موجودہ بین الاقوامی کرکٹرز بھی اس منصوبے سے وابستہ ہوں گے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اگرچہ لیگ کا شیڈول، ٹیموں اور بنیادی ڈھانچے کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم کئی اہم تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ ان میں فرنچائز مالکان، ٹیموں کی فروخت کا طریقہ کار، ہر ٹیم میں کھلاڑیوں کی تعداد، مجموعی میچز اور لیگ کے بجٹ سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ مقصد کیا ہے؟ منتظمین کے مطابق خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا بنیادی مقصد صوبے میں گراس روٹ سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا اور مقامی ٹیلنٹ کو قومی سطح تک پہنچانے میں مدد دینا ہے۔ خیبر پختونخوا سے ماضی میں یونس خان، شاہد آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، نسیم شاہ اور افتخار احمد جیسے کئی نامور کرکٹرز قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، تاہم صوبے میں یہ پہلی بار ہے کہ فرنچائز ماڈل پر مبنی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ (کے سی ایل) کو صوبے کی پہلی فرنچائز بیسڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ قرار دیا جا رہا ہے، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری حاصل ہے۔ لائبہ حُسن ہفتہ, جولائی 18, 2026 – 22: 30 Main image: کرکٹ jw id: qgeOgMC5 type: video related nodes: پی ایس ایل 11: ٹرافی کے علاوہ کس کھلاڑی کو کیا ملا؟ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا کیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟ پی ایس ایل 11: 5 پاکستانی سٹارز جو ٹی 20 کے آسمان پر جگمگا سکتے ہیں SEO Title: خیبر پختونخوا کی پہلی فرنچائز کرکٹ لیگ، کے سی ایل کیا ہے؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments