لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں ‘قوتِ نسواں بوٹ کیمپ’ کا انعقاد کیا گیا، جو مارشل آرٹس اور ہنگامی حالات میں دفاع کی تربیت کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔



