خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق صوبہ میں تیز بارشوں، آندھی اور فلیش فلڈ کے باعث مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے مرنے والے افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے بدھ تک مرنے والوں کی تعداد تین تھی جو اب بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ ان مرنے والوں میں دو مرد، تین بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ بیان کے مطابق مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 19 افراد میں سات مرد، ایک خاتون اور 11 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں، آندھی اور فلیش فلڈ کے باعث خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، چترال لوئر اور دیر اپر میں حادثات پیش آئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے اپنے تازہ بیان میں بتایا ہے کہ ان تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث 36 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دو مکان مکمل منہدم ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکام نے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے حوالے سے جاری الرٹ کے باعث عوام سےاپیل کی ہے کے وہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔ پاکستان میں شدید بارشوں کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک گرمی کی شدید لہر اور جولائی کے مہینے میں غیر معمولی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس حوالے سے بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون سیزن کی پیشگی تیاریوں اور موسمیاتی تغیر، ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے نظام پر اجلاس بھی ہوا جس میں وزیر اعظم نے تمام اداروں کو مکمل ادارہ جاتی و تکنیکی استعداد کار کو عوام کی سہولت کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال اس موسم میں ملک کے کئی حصے بشمول شہر سیلاب کی زد میں آئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو ایک اجلاس میں مون سون سیزن کی پیشگی تیاری، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی، جامع حکمت عملی اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان مون سون تیز بارشوں، آندھی اور فلیش فلڈ کے باعث خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، چترال لوئر اور دیر اپر میں حادثات پیش آئے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, جولائی 2, 2026 – 10: 15 Main image:
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یکم جولائی 2026 کو آسمانی بجلی چمکنے کا ایک منظر (اے ایف پی)
پاکستان type: news related nodes: کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 3 اموات، ملک میں شدید بارشوں کا انتباہ پاکستان: آئندہ مون سون میں 26 فیصد زیادہ بارشوں کا خدشہ مون سون میں اربن فلڈنگ روکنے کے زیر زمین ٹینک کتنے مؤثر؟ SEO Title: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے چھ اموات، 19 زخمی copyright: show related homepage: Hide from Homepage



