67.5 F
Pakistan
Thursday, October 1, 2026
HomePoliticsخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج: وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں...

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج: وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں آج بڑے فیصلے متوقع

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور آئینی معاملات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی سطح پر اعلیٰ ترین سیاسی و قانونی مشاورت کا سلسلہ انتہائی تیز ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس شروع ہوا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، امیر مقام، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ شریک ہیں۔ دورانِ اجلاس وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور سیکیورٹی تدابیر سے متعلق حکومتی تیاریوں کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں، جس کے فوراً بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے، جبکہ کسی بھی حتمی اقدام سے قبل وفاقی کابینہ کا باضابطہ اجلاس بلائے جانے کی بھی توقع ہے۔ اس اہم اجلاس سے قبل گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں سیاسی و آئینی حوالے سے اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی، جب وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ ہونے والے پس پردہ رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو اعتماد میں لیا، جبکہ وزیراعظم نے واضح ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی یا بڑے قدم سے قبل تمام اتحادی اور متعلقہ سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں آئینی اقدامات کی ممکنہ نوعیت کی وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کر رہی ہے اور اس کا بنیادی سبب کوئی سیاسی تحرک یا لانگ مارچ نہیں بلکہ سیکیورٹی مسائل ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور امن و امان کی نازک صورتحال پر وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید تشویش ہے، اور وفاق و صوبائی حکومت کے درمیان عدم تعاون معاملات کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات کسی اور شخصیت کو تفویض کرنے سمیت تمام آئینی امکانات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس بارے میں جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments