83 F
Pakistan
Monday, July 13, 2026
HomeCrimeحکومت کا سابق امیر قطر کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان،...

حکومت کا سابق امیر قطر کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

وفاقی حکومت نے سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر آج ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر 13 جولائی 2026 کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے یہ فیصلہ قطر کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تعزیت کے طور پر کیا ہے، قومی یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ حکومت پاکستان نے اپنے بیان میں سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قطر کی قیادت اور عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل قطر جائیں گے، جہاں وہ قطر کے سابق امیرشیخ حمد کے انتقال پر قطری قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔ وزیراعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات بھی کریں گے جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و دیگر اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔ خیال رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں اور شاہی اعلان میں کہا گیا کہ پوری قوم اس عظیم سانحے پرغمزدہ ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments