84.3 F
Pakistan
Saturday, August 29, 2026
HomeBusinessحکومت نے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

حکومت نے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی معمولی کمی کردی ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 دنوں کے لیے ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 342 روپے 60 پیسے سے کم ہوکر 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 17 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے کم ہوکر 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 31 اگست 2026 تک کے لیے ہوگیا۔ یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 8 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز 28 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی، پیٹرول 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 پیسے سستا ہوا تھا، اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 342 روپے 60 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ حکومت نے دو روز قبل 25 اگست کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 12 اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔ 24 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 341 روپے 98 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 69 پیسے مقرر ہوگئی تھی۔ 21 اگست کو حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے 24 اگست تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد 368 روپے 29 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments