75.5 F
Pakistan
Sunday, October 4, 2026
HomeCrimeحوثیوں کے ریاض کو نشانہ بنانے کے دعوے گمراہ گن ہیں: ترجمان...

حوثیوں کے ریاض کو نشانہ بنانے کے دعوے گمراہ گن ہیں: ترجمان اتحادی افواج

یمن میں قانونی حیثیت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے ہفتے کو حوثیوں کی جانب سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانے کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تعز میں حوثیوں کو درپیش صورتحال اور مختلف محاذوں پر یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمت کے ہاتھوں گروپ کے ارکان کی اموات انہیں ’فرضی کامیابیاں‘ تلاش کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔‘ انہوں نے ان دعوؤں کو ’نقصانات کی شدت اور ملیشیا کے طرزِ عمل پر بڑھتے عوامی غصے سے توجہ ہٹانے کی کوشش‘ قرار دیا اور کہا کہ حوثیوں کا تعلق ایسے غیر ملکی ایجنڈوں سے ہے جنہوں نے یمن میں افراتفری اور تباہی پیدا کی ہے۔ یمن سے آنے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے ایک ہفتے کے دوران تقریباً 5 ہزار جنگجو کھوئے ہیں، جبکہ یمنی مسلح افواج حوثیوں کے نشانہ بننے والے مختلف محاذوں پر فضائی اور زمینی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یمنی مسلح افواج کے مطابق ہفتے کی شام تک حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں، نقل و حرکت اور فوجی صلاحیتوں کے خلاف 257 ہدفی کارروائیاں کی گئیں، جن میں جنگی طیاروں، ڈرونز، توپ خانے، میزائلوں اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔ مسلح افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ماجد النزیلی کے مطابق کارروائیاں صنعا، میدی، باقم، الجوف، مأرب، البیضا اور لحج کے محاذوں پر کی گئیں، جبکہ بنیادی توجہ تعز کے محاذوں پر مرکوز رہی۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، جنگجوؤں کے اجتماعات اور کمک، جنگی ذخائر، اسلحہ و گولہ بارود کے ڈپو، فوجی سپلائی لائنز اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بنایا گیا۔ یمن سعودی عرب حوثی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے حوثیوں کے ان دعوؤں کو ’نقصانات کی شدت اور ملیشیا کے طرزِ عمل پر بڑھتے عوامی غصے سے توجہ ہٹانے کی کوشش‘ قرار دیا۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, اکتوبر 4, 2026 – 09: 00 Main image: اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی 16 ستمبر 2019 کو ریاض میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی) دنیا type: news related nodes: حوثیوں نے مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ کو نشانہ بنایا: اتحادی افواج سعودی عرب کی طرف داغے گئے تین حوثی میزائل تباہ پاکستان کی مدینہ میں بجلی تنصیب پر حوثی حملے کی شدید مذمت سعودی عرب سے یکجہتی، حوثی حملوں کی شدید مذمت: کور کمانڈرز کانفرنس SEO Title: حوثیوں کے ریاض کو نشانہ بنانے کے دعوے گمراہ گن ہیں: ترجمان اتحادی افواج copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments