کراچی کے قدیم سوامی نارائن مندر میں جمعے کی شب ہندو برادری نے بھگوان کرشن کی پیدائش کی مناسبت سے جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا، جہاں بچوں نے کرشن اور خواتین نے رادھا کا روپ دھار رکھا تھا۔ مندر میں صبح سے ہی عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقعے پر خصوصی پوجا، بھجن اور کیرتن کا اہتمام کیا گیا جبکہ مندر کو پھولوں اور روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ مندر کے پجاری وجے مہاراج نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جنم اشٹمی کے موقعے پر ’بڑا جشن‘ منایا جا رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں رات 12 بجے بھگوان کرشن کی پیدائش کی مرکزی تقریب ہوئی۔ وجے مہاراج نے بتایا کہ جنم اشٹمی کے موقعے پر عقیدت مند صبح سے رات تک مندر آتے رہتے ہیں، جہاں وہ بھگوان کے درشن کرنے کے ساتھ ساتھ بھجن اور کیرتن میں شریک ہوتے ہیں۔ ہندوؤں کے تہوار جنم اشٹمی کے موقع پر 4 ستمبر، 2026 کو سجایا گیا کراچی کا سوامی نارائن مندر (انڈپینڈنٹ اردو) ان کے مطابق رات 12 بجے کرشن کی پیدائش کی تقریب کے بعد بھی مذہبی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور پروگرام رات تقریباً تین سے چار بجے تک چلے گا، جس کے بعد صبح منگل آرتی کی جائے گی۔ پجاری وجے مہاراج کے مطابق جنم اشٹمی کے موقعے پر عقیدت مند روزہ بھی رکھتے ہیں۔ بعض افراد پورے دن پانی بھی نہیں پیتے جبکہ کچھ عقیدت مند پھل وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ رات 12 بجے کرشن کی پیدائش کے بعد روزہ کھولتے ہیں، جبکہ ان کے مطابق بعض عقیدت مند صبح چار سے پانچ بجے کے درمیان روزہ کھولتے ہیں۔ جنم اشٹمی کی تقریب میں بچوں اور خواتین کی خصوصی شرکت بھی نظر آئی۔ بچوں نے کرشن کا روپ دھار رکھا تھا جبکہ خواتین نے رادھا کا گیٹ اپ کیا ہوا تھا۔ مندر میں موجود عقیدت مندوں نے مذہبی رسومات میں حصہ لیا اور کرشن کی پیدائش کے جشن کی تیاریوں میں شریک ہوئے۔ وجے مہاراج کے مطابق سوامی نارائن مندر میں ہر سال جنم اشٹمی کے علاوہ دیوالی، ہولی اور دیگر مذہبی تہوار بھی مذہبی جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے سوامی نارائن مندر کو پاکستان کے قدیم مندروں میں شمار کرتے ہوئے اس کی عمر تقریباً 200 سال بتائی۔ کراچی مندر تہوار ہندو مندر کے پجاری وجے مہاراج کے مطابق جنم اشٹمی کے موقعے پر عقیدت مند روزہ بھی رکھتے ہیں۔ ممتاز جمالی ہفتہ, ستمبر 5, 2026 – 08:00 Main image:
جنم اشٹمی کی تقریب میں بچوں اور خواتین کی خصوصی شرکت نظر آئی (ممتاز جمالی/ انڈپینڈنٹ اردو)
پاکستان jw id: DlyPodhV type: video related nodes: انڈیا: ہندو تہوار کے دوران بھگدڑ سے تین اموات ’اسو‘ کے مہینے میں منایا جانے والا تہوار ’لیتری‘ کیا ہے؟ لسبیلہ کے غار میں منایا جانے والا ہندوؤں کا انتہائی مقدس تہوار کراچی: ’رنگوں کے تہوار‘ ہولی میں ملک کی سلامتی کی دعائیں SEO Title: جنم اشٹمی: کراچی کے سوامی نارائن مندر میں کرشن کی پیدائش کا جشن copyright: show related homepage: Show on Homepage



