72.9 F
Pakistan
Thursday, April 30, 2026
HomeSportsجلاوطن افغان خواتین فٹ بال ٹیم عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکتی...

جلاوطن افغان خواتین فٹ بال ٹیم عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہے: فیفا

فٹبال کے کھیل کی نگران عالمی تنظیم فیفا نے افغانستان کی پناہ گزینوں کی خواتین فٹ بال ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بدھ کو قواعد میں تبدیلی کی منظوری دی جس کے تحت افغان خواتین کی ٹیم باضابطہ طور پر بین الاقوامی میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ یہ فیصلہ گذشتہ سال فیفا کی سرپرستی میں قائم ہونے والی اس ٹیم افغان ویمن یونائیٹڈ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم اپنے وطن سے باہر رہنے والی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ افغان خواتین فٹ بال ٹیم کی گول کیپر فاطمہ یوسفی، جو اب بہت سی دیگر جلاوطن کھلاڑیوں کے ساتھ ملبرن میں مقیم ہیں، نے کہا کہ جب کھلاڑیوں نے یہ خبر سنی تو وہ جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔ 24 سالہ کھلاڑی نے ایک ویڈیو کال میں بتایا کہ ’سو فیصد جذباتی۔ خوشی کے آنسو۔ کیوں کہ ہم نے اپنے دل میں افغانستان کی نمائندگی کرنا کبھی نہیں چھوڑا۔ ’اور اب دنیا بالآخر اسے تسلیم کر رہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بہت سی لڑکیوں کو اب بھی یہ موقع حاصل نہیں ہے۔ اس لیے یہ لمحہ ان کے لیے بھی ہے۔‘ طالبان کے قبضے سے قبل، افغانستان میں 25 خواتین کھلاڑی کنٹریکٹ پر تھیں، جن میں سے زیادہ تر اب آسٹریلیا میں رہتی ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) افغان ویمن یونائیٹڈ فی الحال سلیکشن کے عمل سے گزر رہی ہے اور فیفا انگلینڈ اور آسٹریلیا میں علاقائی سلیکشن کیمپس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اگرچہ افغانستان اگلے سال برازیل میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا اہل نہیں ہو گا لیکن وہ اب بھی 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کے کوالیفائرز میں حصہ لے سکتا ہے۔ فاطمہ یوسفی، جو پڑھائی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ ملبرن ایف سی کے لیے کھیلتی ہیں، نے کہا کہ ’آنے والے ان تمام (مواقع) کے بارے میں سوچ کر (وہ) ایونٹس ٹیم کے لیے سب سے بڑی بات ہوں گے، جو ہو سکتی ہے۔ ’لہذا امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے۔‘ افغان افغان امن خواتین فٹ بال کھیلوں کے مقابلے فیفا نے قواعد میں تبدیلی کر کے افغان خواتین کی ٹیم باضابطہ طور پر بین الاقوامی میچ کھیلنے کی اجازت دی۔ روئٹرز جمعرات, اپریل 30, 2026 – 11: 45 Main image:

جلاوطن افغان خواتین فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی برطانیہ کے سینٹ جارج پارک میں منعقدہ سلیکشن کیمپ میں موجود ہیں (روئٹرز)

کھیل type: news related nodes: ’کرکٹ کو خطرہ نہیں‘: افغان ٹیم پاکستان سے سیریز کے لیے پرجوش افغان ٹیم کو آسان حریف مت سمجھیں افغانستان زلزلہ: ایران سے لوٹنے والے خاندان کے 8 افراد کی موت SEO Title: جلاوطن افغان خواتین فٹ بال ٹیم عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہے: فیفا copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments