64.9 F
Pakistan
Thursday, July 2, 2026
HomeSportsجدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کے لیے پاکستان، سعودی شراکت داری

جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کے لیے پاکستان، سعودی شراکت داری

پاکستان اور سعودی عرب کے کرکٹ بورڈز نے بدھ کو سعودی عرب میں بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے۔ اس شراکت داری کا مقصد مملکت میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ سعودی عرب کی کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشترکہ بیان کے مطابق جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے معاہدے پر ایس اے سی ایف کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دستخط کیے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق دونوں ملک کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تکنیکی مہارت، وینیو کی منصوبہ بندی اور آپریشنل معیارات پر مل کر کام کریں گے تاکہ کرکٹ کا ایک ایسا جدید مقام تیار کیا جا سکے جو بین الاقوامی مقابلوں کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔ ایس اے سی ایف کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود کا کہنا تھا کہ ‘آج کی شراکت داری کا مقصد نہ صرف جدہ میں ایک بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر ہے بلکہ مشترکہ عزائم، قابل اعتماد شراکت داریوں اور پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے سعودی عرب میں کرکٹ کے ایک طویل مدتی مستقبل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مملکت کے غیر تیل پر مبنی جی ڈی پی اور ویژن 2030 کے وسیع تر مقاصد میں حصہ ڈالنا بھی ہے۔‘ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا: ’پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب کے کرکٹ کے شاندار سفر میں اپنا حصہ ڈالنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ ہم مل کر ایک ایسی شراکت داری قائم کر رہے ہیں جو کھیل کو مضبوط بنائے گی، ہماری کرکٹ برادریوں کو آپس میں جوڑے گی اور ایک دیرپا ورثہ چھوڑے گی۔‘ مشترکہ بیان میں توقع ظاہر کی گئی کہ یہ سٹیڈیم سعودی عرب کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں اور بڑے ایونٹس کی میزبانی کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جب کہ یہ ویژن 2030 کے مطابق کھیلوں میں سرمایہ کاری، کھیلوں کی سیاحت اور کمیونٹی کی شمولیت میں بھی معاونت کرے گا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس شراکت داری میں وینیو کے مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بھی شامل ہے، جس میں کھیلنے کی جگہیں، نشریاتی اور میڈیا کی سہولیات، مہمان نوازی کے مقامات، تربیتی سہولیات اور تماشائیوں کے لیے خدمات شامل ہیں، جس سے کھلاڑیوں، حکام، مداحوں اور کمرشل فریقین کے لیے ایک جامع ماحول پیدا ہوگا۔‘ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ مقابلوں، تکنیکی اور ترقیاتی پروگراموں کی تیاری اور مہارت کے تبادلے میں وسیع تر تعاون کے لیے ایک فریم ورک بھی فراہم کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے سعودی عرب میں کرکٹ کی پائیدار ترقی میں مدد ملے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 2020 میں ایس اے سی ایف کے قیام کے بعد سعودی عرب میں کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فیڈریشن نے اس کے بعد سے ملک میں اس کھیل کو فروغ دینے اور قومی ٹیموں کو مستقبل میں دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے کی غرض سے پروگراموں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔ مملکت میں کرکٹ کو 1960 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان اور انڈیا کے تارکین وطن نے متعارف کرایا تھا، جس کے بعد ملک میں مقامی کلب بننا شروع ہوئے۔ مملکت 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا عارضی ممبر بنی اور 2016 میں اسے ایسوسی ایٹ ممبرشپ کے درجے پر ترقی دے دی گئی۔ پاکستان سعودی عرب تعلقات جدہ پی سی بی ریاض سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملک کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشنل معیارات پر مل کر کام کریں گے۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, جولائی 2, 2026 – 08: 00 Main image:

سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے (پی سی بی)

کرکٹ type: news related nodes: پاکستان سعودی عرب، معدنیات میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش پر اتفاق جب بھی ضرورت پڑی پاکستان سعودی عرب کی ’مدد‘ کے لیے آئے گا: ترجمان شہباز شریف پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام کا ضامن فارمنگ: پاکستان سعودی عرب اور دیگر سے چھ ارب ڈالر کا خواہاں SEO Title: جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کے لیے پاکستان، سعودی شراکت داری copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments