75.6 F
Pakistan
Monday, September 14, 2026
HomeEnvironmentترک ایئرلائن کی طوفان کے دوران لینڈنگ کی خطرناک کوشش، مسافروں کی...

ترک ایئرلائن کی طوفان کے دوران لینڈنگ کی خطرناک کوشش، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں

ترکی سے تیونس جانے والی ترک ایئرلائنز کی ایک پرواز کو لینڈنگ کے دوران شدید خراب موسم اور خطرناک حد تک تیز فضائی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے نے طوفانی موسم میں متعدد مرتبہ اترنے کی کوشش کی، جبکہ تیسری کوشش کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ جہاز اچانک تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق پرواز استنبول سے تیونس کے لیے روانہ ہوئی تھی اورتیونس قرطاج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پرواز جاری تھی۔ سفر کا ابتدائی حصہ معمول کے مطابق تھا، تاہم تیونس کے قریب پہنچنے کے بعد صورتِ حال اچانک بدل گئی۔ تیونس قرطاج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب شدید خراب موسم کے باعث طیارے کو سخت جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مارینا میسکایا نامی ایک مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں طیارے کے اندر مسافروں کو اپنی نشستیں مضبوطی سے پکڑے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ شدید ہچکولوں کے دوران کئی مسافر خوف زدہ ہو کر چیختے ہوئے سنائی دیتے ہیں۔ ایک مسافر بار بار یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ’’ہم مر جائیں گے‘‘۔ میسکایا نے ویڈیو میں طیارے کے سامنے موجود اسکرین کی طرف کیمرہ کیا، جس پر پرواز سے متعلق معلومات دکھائی دے رہی تھیں۔ ان کے مطابق اس وقت طیارہ لینڈنگ کی کوشش سے پہلے ایک علاقے میں چکر لگا رہا تھا۔ مسافر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ طیارے نے تیونس کے اسی ہوائی اڈے پر اترنے کی تین مرتبہ کوشش کی۔ ان کے بقول ہر کوشش کے دوران طیارہ شدید جھٹکوں کا شکار ہوا اور پائلٹ طوفانی موسم سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میسکایا نے دعویٰ کیا کہ تیسری کوشش کے دوران انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے طیارہ اچانک تیزی سے نیچے گرنے لگا ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بھی خدشہ پیدا ہوا کہ شاید طیارہ چوتھی مرتبہ اسی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کرے گا۔ تاہم، ان کے مطابق، مسافروں میں خوف مزید بڑھ گیا اور کچھ لوگوں نے دوسرے ملک یا کسی مختلف ہوائی اڈے پر طیارہ اتارنے کی درخواست کی۔ بعد ازاں طیارے کا رخ تبدیل کر کے اسے تیونس سے تقریباً 60 میل جنوب میں واقع انفیدہ حمامات بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔ View this post on Instagram مسافر میسکایا نے واقعے کے بعد ترک ایئرلائنز کے پائلٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی والدہ سمیت دیگر مسافر بحفاظت زمین پر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ مسافرخاتون کی جانب سے بیان کردہ ’طیارے کے نیچے گرنے‘ کا تاثر شدید جھٹکوں اور پرواز کی صورتِ حال سے متعلق ذاتی مشاہدہ ہے۔ دستیاب معلومات میں یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ طیارہ حقیقتاً بے قابو ہو کر گر رہا تھا۔ خراب موسم میں پائلٹ عموماً حفاظتی وجوہات کی بنا پر لینڈنگ روک کر دوبارہ چکر لگانے یا کسی دوسرے ہوائی اڈے کا رخ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس واقعے میں بھی فیصلہ کی گیا کہ دوسرے قریبی ہوائی اڈے پر طیارہ اتارا جائے، جہاں اس نے محفوظ لینڈنگ کی۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments