زمانہ کبھی ساکن نہیں رہتا؛تاریخ کاپہیہ ہمیشہ گردش میں رہتاہے،مگربعض ادوارایسے ہوتے ہیں جب اس کی رفتارتیزہوجاتی ہیاور واقعات کی کڑیاں ایک دوسرے سے اس شدت کے ساتھ جڑتی ہیں کہ صدیوں کافاصلہ لمحوں میں سمٹ آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ عالمی سیاست کامنظرنامہ ہمیشہ ایک متحرک دریاکی مانند رہا ہے،جس کی لہریں کبھی پرسکون



