81.1 F
Pakistan
Tuesday, July 7, 2026
HomeSportsبیلجیم کے فٹبالر کا ڈونلڈ ٹرمپ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

بیلجیم کے فٹبالر کا ڈونلڈ ٹرمپ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

فیفا ورلڈ کپ2026 کے ایک اہم میچ میں بیلجیم نے امریکہ کو 1-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ اس میچ کے بعد بیلجیم کے مشہور کھلاڑی رومیللو لوکاکو کا ایک خاص انداز میں ڈانس کرنا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے، جسے لوگ امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کہہ رہے ہیں۔ میچ سے پہلے ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب امریکہ کے اہم کھلاڑی فولارن بالوگن پر پچھلے میچ میں ریڈ کارڈ ملنے کی وجہ سے پابندی لگی تھی، جس کی وجہ سے ان کا بیلجیم کے خلاف کھیلنا مشکل نظر آ رہا تھا۔ لیکن فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اچانک یہ پابندی ختم کر دی۔ میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت بدلا گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر کو فون کر کے اس معاملے میں مداخلت کی تھی۔ اس کے بعد فیفا نے بالوگن کی پابندی ایک سال کے لیے معطل کر دی، جس سے وہ امریکہ کی جانب سے بیلجیم کے خلاف میدان میں اتر سکے۔ اس فیصلے پر فٹ بال کی دنیا میں کافی تنقید اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ تاہم، بالوگن کی واپسی بھی امریکہ کو شکست سے نہ بچا سکی۔ میچ میں وہ کوئی خاص اثر نہ ڈال سکے جبکہ بیلجیم نے شروع سے ہی اپنی مضبوطی دکھائی اور چار گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی۔ بیلجیم کے چوتھے گول کے بعد رومیلولوکاکو نے میدان میں ایسا ڈانس کیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور انداز سے ملتا جلتا تھا۔ یہ منظر کیمرے میں قید ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کی تصویریں اور لطیفے بنا کر شیئر کر رہے ہیں اور لوکاکو کا ڈانس سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بیلجیم کے مڈفیلڈر یوری ٹیلیمنز نے میچ کے بعد اس تنازع پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ بالوگن کے ریڈ کارڈ کے معاملے نے ان کی ٹیم کو مزید حوصلہ دیا تھا۔۔ یوری ٹیلیمنز نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ جب ہم نے بالوگن کی پابندی ختم ہونے کی خبر سنی تو ہم نے ایک میٹنگ کی، ہم نے خود سے کہا کہ ہمیں اس کا جواب میدان میں دینا ہے اور آج ہم نے وہی کر کے دکھایا، مجھے اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت ہمت کے ساتھ کھیلے، ہم میچ کا ایک اچھا آغاز چاہتے تھے کیونکہ ٹورنامنٹ کے شروع میں ہم ایسا نہیں کر پا رہے تھے، ہمیں معلوم تھا کہ اگر ہم امریکی ٹیم پر دباؤ ڈالیں گے تو وہ غلطیاں کریں گے۔ ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود امریکی کھلاڑی میچ میں کوئی اچھا جادو نہ دکھا سکے اور بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ جس کے بعد ٹرمپ کی اس سفارشی کوشش کا انٹرنیٹ پر خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments