(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور انتخاب کے حوالے سے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں زخمی کھلاڑیوں کو مکمل فٹ ہوئے بغیر قومی ٹیم میں شامل کرنے کے معاملے پر بورڈ کے میڈیکل اور فٹنس نظام کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔



