64.5 F
Pakistan
Saturday, April 18, 2026
HomeLifestyleبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مساج کی مبینہ لیک ویڈیو، حقیقت کیا...

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مساج کی مبینہ لیک ویڈیو، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک خاتون سے چہرے کا مساج کروا رہے ہیں۔ اس مختصر ویڈیو کلپ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہی دعوؤں سے ملتے جلتے کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا گیا، جس کی وجہ سے صارفین میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص واقعی وزیر اعظم مودی ہے۔ اس ویڈیو کو پھیلانے میں بعض سماجی کارکنوں اور معروف شخصیات نے بھی حصہ لیا، جن میں بھارتی پروفیسر اور سماجی کارکن مدھو کشور بھی شامل ہیں جنہوں نے اگرچہ براہ راست نام نہیں لیا لیکن اس کلپ کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص مودی نہیں بلکہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے شوہر ہیں۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت انسٹاگرام انفلوئنسر پردیپ کور ڈھلوں کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے یہ ویڈیو اپنے شوہر کے ساتھ بنائی تھی۔ View this post on Instagram پردیپ کور نے خود بھی یہ ویڈیو اپنے اصل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments