(24 نیوز)امریکہ کی معروف مالیاتی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کے اداروں کو حالیہ دنوں میں پیچیدہ نوعیت کے سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ہیکرز نے وال اسٹریٹ کی بڑی مالیاتی سروسز کمپنیوں کے معلوماتی نظام تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔



