73.3 F
Pakistan
Friday, July 31, 2026
HomeCrimeبلوچستان: کان میں دھماکے سے 18 اموات، 4 ہزار فٹ گہرائی میں...

بلوچستان: کان میں دھماکے سے 18 اموات، 4 ہزار فٹ گہرائی میں مزدوروں کی تلاش جاری

بلوچستان حکومت نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کوئٹہ کے قریب سورینج کے علاقے میں جمعرات کو کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں اس کے کچھ حصے منہدم ہو گئے، جس سے کم از کم 18 کان کن جان سے چلے گئے۔ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ملبے تلے پھنسے باقی کان کنوں کو تلاش کر کے نکالا جا سکے۔ بلوچستان کے وزیر برائے معدنیات و کان کنی کی ترقی شعیب نوشیروانی نے اس سے قبل روئٹرز کو بتایا تھا کہ دھماکے کے وقت کان کے منہدم ہونے والے حصے میں 40 سے زائد افراد موجود تھے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) صوبے کے چیف انسپکٹر آف مائنز محمد عاطف نے کہا کہ امدادی کارروائیاں چار ہزار فٹ کی گہرائی میں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’ہمیں امید ہے کہ کچھ کان کن زندہ مل جائیں گے، تاہم امکانات کم ہیں۔‘ علاقے میں کان کنی سے متعلق ایک سینیئر سرکاری عہدیدار عبدالغنی بلوچ نے کہا: ’ایک دوسرے کے قریب واقع دو کانیں میتھین گیس کے شدید دھماکے سے متاثر ہوئیں۔‘ شعیب نوشیروانی کی جانب سے جمعرات کی شب جاری بیان میں کہا گیا کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حادثے میں جان سے جانے والے کان کنوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں کوئلے کے بڑے بڑے زخائر موجود ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے اب بھی قدیم طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں آئے دن ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ بلوچستان کوئلہ کان کان کن صوبے کے چیف انسپکٹر آف مائنز محمد عاطف نے کہا کہ امدادی کارروائیاں چار ہزار فٹ کی گہرائی میں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’ہمیں امید ہے کہ کچھ کان کن زندہ مل جائیں گے، تاہم امکانات کم ہیں۔‘ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, جولائی 31, 2026 – 08: 15 Main image:

30 جولائی 2026 کو کوئٹہ کے نواح میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث اس کے کچھ حصے منہدم ہونے کے بعد کان کن ملبے تلے پھنس جانے والوں کے لیے پریشان ہیں (روئٹرز)

پاکستان type: news related nodes: بلوچستان: ہرنائی میں فائرنگ سے چار کوئلہ کان کن قتل بلوچستان: کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 12 کان کن پھنس گئے، حکام ’کوئلے کی کان میں جانے پر افسردگی،باہر آنے پر خوشی‘ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد کی موت SEO Title: بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 18 کان کن جان سے گئے copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments