64 F
Pakistan
Sunday, October 18, 2026
HomeSportsبلوچستان میں ’پہلی بار‘ نابینا افراد کے لیے کھیلوں کا میلہ

بلوچستان میں ’پہلی بار‘ نابینا افراد کے لیے کھیلوں کا میلہ

بلوچستان میں پہلی بار بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلوں کا میلہ جمعے سے شروع ہوا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 40 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ تین روزہ میلے میں شطرنج، گول بال، فٹ بال اور تیر اندازی کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق میلے کا انعقاد بصارت سے محروم کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا، جس میں ایک فلاحی تنظیم کا تعاون بھی حاصل ہے۔ تاہم اس سلسلے میں انہیں کسی قسم کی سرکاری معاونت نہیں ملی۔ میلے کا مقصد بصارت سے محروم افراد کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہی کھیلوں میں حصہ لینے والی وش ناز نامی خاتون نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فی الحال تو کوئی سپورٹ نہیں ہے مگر ’ہماری درخواست ہے کہ وہ ہمیں سپورٹ کریں کیونکہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔‘ جنرل سیکریٹری بلائنڈ سپورٹس ایسوسی ایشن نادر خان کا کہنا ہے کہ ’میرا خواب تھا کہ ہمارے بلوچستان میں بھی کچھ ایسا ہونا چاہیے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’2019 سے 2015/26 تک ہم نے کوشش کی، نہیں ہوا۔ آج جب یہ منعقد ہو گیا تو یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘ بلوچستان کھیل تین روزہ میلے میں شطرنج، گول بال، فٹ بال اور تیر اندازی کے مقابلے ہوئے۔ محمد عیسیٰ اتوار, اکتوبر 18, 2026 – 08: 00 Main image: jw id: vVk2OEUU type: video related nodes: کھیلوں کا سب سے بڑا ایشیائی میلہ شروع خضدار: خاتون افسر کی تعیناتی سے لڑکیوں کی کھیلوں میں دلچسپی پاکستان میں نابینا افراد کے لیے موسیقی کا روشن لمحہ راولپنڈی کا نابینا ٹھگ، جس نے انگریزوں کا سر چکرا دیا SEO Title: بلوچستان میں ’پہلی بار‘ نابینا افراد کے لیے کھیلوں کا میلہ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments