’برانڈ نیو ڈے‘ کے ساتھ مارول نے بالآخر سپائیڈر مین کو دوبارہ زمین پر اتار دیا۔ اگرچہ ٹام ہالینڈ کی پیٹر پارکر کی تشریح کو 2016 کی وسیع، ٹیم سے بھرپور فلم ’کیپٹن امریکہ: سول وار‘ کے ذریعے متعارف کرانا سٹوڈیو کی طرف سے ایک لچک دار قدم کے طور پر کام کر سکتا تھا – اور سونی کے ساتھ اس کے مشترکہ معاہدے کے ساتھ، جو اس کردار کے حقوق کے مالک ہیں – لیکن یہ تھوڑا عجیب لگا کہ نیو یارک، گلی کے ہیرو کو اکثر اس ماحول سے چھین لیا جاتا ہے جس نے اسے تشکیل دیا تھا۔ اسے خلا میں بھیج دیا گیا، جرمنی کے ایک وسیع ایئرپورٹ پر لڑایا گیا اور کبھی یورپ کی مشہور تاریخی عمارتوں کے درمیان کھڑا کر دیا گیا۔ لیکن اس فلم میں وہ پہلے سے کہیں زیادہ حقیقی سپائیڈر مین محسوس ہوتا ہے، خاص طور پر جب وہ جھنجھلا کر ہاتھ اٹھا دیتا ہے کیونکہ اس کا ہچکچاہٹ کا شکار ساتھی فرینک کیسل (جان برنتھال) — جو ’پنشر‘ کے نام سے مشہور ایک مسلح انتقام لینے والا کردار ہے — ہر مسئلے کا حل مشین گن چلانے میں ہی دیکھتا ہے۔ ’برانڈ نیو ڈے‘ نہ صرف مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) کی سپائیڈر مین فلموں میں بہترین ہے بلکہ سیم ریمی کی ’سپائیڈر مین 2‘ (2004) کے بعد آنے والی سب سے اچھی سپائیڈر مین فلم بھی ہے۔ اگرچہ ہالینڈ کی پچھلی سولو تین فلموں میں اپنی خوبیاں تھیں، خاص طور پر ان کے پیٹر، ان کی گرل فرینڈ ایم جے (ہالینڈ کی آف سکرین ساتھی، زینڈایا) اور ان کے بہترین دوست نیڈ (جیکب بیٹالون) کے درمیان کیمسٹری میں، یہاں فلم کے اپنے عنوان کے وعدے کے لیے ایک تازگی بخش وابستگی ہے۔ ڈاکٹر سٹرینج کی 2021 کی فلم ’نو وے ہوم‘ میں جو جادو کیا گیا تھا، جس نے پوری دنیا کو بھلا دیا کہ پیٹر پارکر سپائیڈر مین ہے، پرانی کہانی کو تقریباً مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے۔ امریکی اداکارہ اور گلوکارہ زینڈایا 27 جولائی 2026 کو کیلیفورنیا کے شہر ہالی وڈ میں واقع ڈالبی تھیٹر میں کولمبیا پکچرز کی فلم ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ کے پریمیئر میں شرکت کر رہی ہیں (کرس ڈیلمس / اے ایف پی) یہ کردار کا ایک زیادہ پختہ مگر کم مزاحیہ اور دلکش انداز ہے، چار سال کے فلیش فارورڈ میں پیٹر سپائیڈر مین کی شناخت میں گم ہو جاتا ہے اور مقامی سپر ولنوں کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کو اپنی گہری تنہائی سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اس کی خالہ مے (مارسا ٹومی) فوت ہو چکی ہے۔ ایم جے اور نیڈ اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں اور انہیں اس کی کوئی یاد نہیں۔ شدید دباؤ اس کے ڈی این اے میں تبدیلی کو متحرک کرتا ہے۔ روایتی طور پر یہ سپائیڈر مین اپنے مصنوعی جالے خود تیار کرتا ہے مگر اب اس کے جالے سیم ریمی کی فلموں کی طرح براہِ راست اس کی کلائیوں سے نکلنے لگتے ہیں (اور ہاں، فلم اس جسمانی تبدیلی کے خوفناک اور قدرے اشارتی پہلو کو بھرپور انداز میں پیش کرتی ہے۔) کیا وہ اس تبدیلی کو قبول کرے یا اس کے خلاف لڑنے کی کوشش کرے؟ یہ ایک سوال ہے جو فلم کے مرکز میں آ جاتا ہے جب وہ ایک غیر مرئی، خطرناک نئے خطرے کا پیچھا کرنا شروع کرتا ہے جو بظاہر ایک جسم سے دوسرے تک چھلانگ لگا سکتا ہے۔ ہالینڈ ان فلموں میں بہترین رہے ہیں – وہ شاید وہ اداکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اصل کامکس کی روح کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے – لیکن کردار کی مکمل وسعت، اس کی تمام طاقتوں اور کمزوریوں کے ساتھ، یہاں سے کہیں زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’برانڈ نیو ڈے‘ نہ صرف اپنے مرکزی ہیرو بلکہ پوری فرنچائز کے وژن میں ایک پختگی دکھاتی ہے۔ اگرچہ واپس آنے والے سکرین رائٹرز کرس میک کینا اور ایرک سمرز کردار میں تسلسل کا احساس دیتے ہیں، اس کے ہدایت کار ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن (جو شانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز کے لیے مشہور ہیں) اور ان کے اکثر سینیماٹوگرافر بریٹ پالاک نے بیک وقت سیریز کو مکمل طور پر تازہ دم محسوس کروایا ہے۔ یہ پہلی ایم سی یو سپائیڈر مین فلم ہے جو واقعی نیویارک کی فلم محسوس ہوتی ہے، اگرچہ درحقیقت فلم بندی گلاسگو میں کی گئی ہے جسے نیویارک کا روپ دیا گیا ہے۔ فلم کے مناظر میں زمینی حقیقت، توانائی اور ایک جیتی جاگتی دنیا کا احساس موجود ہے۔ ایکشن مناظر بھی سیریز کے بہترین مناظر ہیں، بنیادی وجہ یہ ہے کہ کریٹن انہیں صرف ایک لازمی عنصر کے طور پر نہیں بلکہ ایک تخلیقی لطف کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کامکس کی تاریخ اور مقبول ’انسومنیاک سپائیڈر مین‘ ویڈیو گیمز سے متاثر ہو کر شان دار مناظر تخلیق کیے ہیں، جنہیں 420 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے فلمایا گئے متاثر کن، سست مناظر تخلیق کرتے ہیں۔ یہ حیران کن ہے کہ کریٹن کا انداز ہمیں ان کرداروں کی طاقت کو کس حد تک محسوس کرنے دیتا ہے۔ ان کے انداز کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ناظر نہ صرف ایکشن دیکھتا ہے بلکہ کرداروں کی طاقت اور حرکات کو جسمانی طور پر محسوس بھی کرتا ہے۔ سیڈی سنک کے پراسرار کردار کے بارے میں زیادہ کچھ کہنا ممکن نہیں کیونکہ اسے جان بوجھ کر تشہیری مہم سے تقریباً مکمل طور پر پوشیدہ رکھا گیا ہے، تاہم وہ کہانی ظاہر نہیں کرتے۔ تاہم وہ بہترین کارکردگی دکھاتی ہیں اور برانڈ نیو ڈے کے ناگزیر کراس اوورز، جن میں بروس بینر کا ہلک کی واپسی بھی شامل ہے، خوش گوار حد تک عمدہ ہیں اور ہمیشہ کسی بیانیہ یا جذباتی مقصد کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ اس لحاظ سے ایک خاص بات پیٹر اور برنتھال کے فرینک کے درمیان شیئر کیے گئے مناظر ہیں۔ یہ ایک مثالی عجیب جوڑی ہیں جن میں پنشر کی R-ریٹڈ اصل کو مزاحیہ انداز میں استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ’برانڈ نیو ڈے‘ کے بعد فرنچائز کا مستقبل کیا ہوگا، خاص طور پر اس سال آنے والی ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کے ممکنہ طور پر پوری کائنات کو ہلا دینے والے واقعات کے پیشِ نظر۔ تاہم اگر مارول کے سربراہ کیون فائیگی اپنے اس حالیہ وعدے پر قائم رہتے ہیں کہ اب سٹوڈیو معیار کو ترجیح دے گا، تو امید کی جا سکتی ہے کہ ان کی پہلی کال ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن ہی کو جائے گی۔ ہدایت کار: ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن ۔ اداکار: ٹام ہالینڈ، زینڈایا، سیڈی سنک، جیکب بٹالون، جان برنتھال، ٹریمل ٹل مین، مائیکل مینڈو، مارک رفالو: عمر کی درجہ بندی: 12A دورانیہ: 145 منٹ سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے 29 جولائی سے سینیما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے۔ سپائیڈر مین فلم ہالی وڈ ٹام ہالینڈ کا ویب سلینگر، جو بالآخر نیویارک کی گلیوں میں واپس آ گیا ہے اور مقامی سطح کے جرائم سے نبرد آزما نظر آتا ہے، اپنے چوتھے سولو ایڈونچر میں اصل کامکس کے کردار سے پہلے سے کہیں زیادہ مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ کلیرس لوگری بدھ, جولائی 29, 2026 – 16: 00 Main image:
برانڈ نیو ڈے‘ نہ صرف مارول سنیماٹک یونیورس کی سپائیڈر مین فلموں میں بہترین ہے بلکہ سیم ریمی کی ’سپائیڈر مین 2‘ (2004) کے بعد آنے والی سب سے اچھی فلم بھی ہے (سپائیڈر مین فلم پوسٹر)
فلم type: news related nodes: یمن کا ’سپائیڈر مین‘ آتش فشانی گڑھے میں گر کر جان گنوا بیٹھا یو اے ای کے سنیماؤں میں سپائیڈر مین کی نئی فلم پابندی کا شکار گھر میں گھسنے والے سپائیڈر مین کی طرح پھلانگتے رہے: شفا برازیل: درختوں پر جھولتے سپائیڈر مین جو پہلے استاد تھے SEO Title: ’برانڈ نیو ڈے: ‘ دو دہائیوں میں بننے والی ’بہترین‘ سپائیڈر مین فلم copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. independent. co. uk/arts-entertainment/films/reviews/spider-man-brand-new-day-review-marvel-tom-holland-b3023444. html show related homepage: Hide from Homepage



