(24 نیوز )بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات نے ننکانہ صاحب کا انتظامی نظام بدل دیا ہے، فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ سکھ یاتریوں کی رہائش کے لیے سکولوں کی عمارتیں بھی مختص کردی گئیں،دوسری طرف شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔



