78.5 F
Pakistan
Saturday, May 9, 2026
HomeEntertainmentایک مہا سبھائی لیڈر تیزاب کی بوتلیں مسلمانوں کے گھروں میں پھینکتا...

ایک مہا سبھائی لیڈر تیزاب کی بوتلیں مسلمانوں کے گھروں میں پھینکتا تھا، ایک اوم پرکاش بھی دوست تھا جو قلفی زبردستی مجھ سے لے کر کھا جاتا تھا

مصنف: ع۔غ۔ جانبازقسط: 141اب میرے سائے سے بھی ڈرتے ہیں خدا کی قدرتدَوڑ کر خود میری آغوش میں آنے والے پُھول کی پتّی سے کٹ سکتا ہے، ہیرے کا جگرمردِ ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثرہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کو بہلانے کو غالب یہ خیال اچھّا ہے اُن کو دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پہ رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھّا ہے؎کوئی اندازہ کر سکتا ہے اُس کے زورِ بازو کانگاہ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں نسیم صبح گلشن میں گُلوں سے کھیلتی ہوگیکسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگیتیری بندہ پروری سے میرے دن گذر رہے ہیں نہ گلہ ہے دوستوں سے نہ شکایتِ زمانہ کُنج مرقد ہی بنے گا میری شادی کا مقامحسرتیں لاش سے لپٹیں گی سہاگن بن کر تیرے شوق کی انتہا چاہتا ہوں میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہوتلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتےاُن کے سنائے ہوئے لا تعداد شعروں میں سے صرف چند میں نے لکھ دئیے ہیں۔ 1947ء کی باتیں. .. .. . اُن کی زبانی کہنے لگے گنڈیریاں بیچنے والا بھی مسلم لیگ کا کارکن تھا۔ پہلے بڑے لوگ خلاف تھے۔ بعد میں جب پانسا پلٹتا دیکھا تو وہ بھی مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ محلّے کا ایک مہا سبھائی لیڈر تیزاب کی بوتلیں مسلمانوں کے گھروں میں پھینکتا تھا۔ گلی میں نقصِ امن کے سلسلہ میں آپ چار دن اچھرہ جیل میں رہے۔ ہیرا لال ہندو اور لچھمن سنگھ دوست تھے۔ ایک اوم پرکاش بھی دوست تھا جو قلفی کھاتے دیکھ کر زبردستی مجھ سے لے کر کھا جاتا تھا۔ انتہائی خراب حالات کے دوران 1947ء میں وہ مجھے ملنے ”چونگی“ پر آگیا۔ میرے لیے کپڑے کا تھان لایا۔ میں نے لینے سے انکار کیا۔ زبردستی ایک سوٹ دے گیا پھر میں دلیر بن کر اُسے سائیکل پر بٹھا کر بچتا بچاتا اُس کے گھر چھوڑ آیا۔ (جاری ہے)نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ شمالی وزیرستان اور خوست متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان، ہر خاندان کو 12 ہزار روپے اور راشن ملے گا

Read full story on Daily Pakistan

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments