85.6 F
Pakistan
Tuesday, July 21, 2026
HomeBusinessاینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے

برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم نے منصب سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں سیاسی اصلاحات، معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ملک کو ”نئے انداز سے استوار“ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس منصب پر فائز ہونے والے ساتویں وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کیئر اسٹارمر کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جنہوں نے عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے صرف دو سال بعد استعفیٰ دے دیا۔ اینڈی برنہم جمعے کے روز بغیر کسی مقابلے کے حکمران لیبر پارٹی کے قائد منتخب ہوئے۔ کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے سے قبل مختصر الوداعی خطاب کیا، جس کے بعد انہوں نے بادشاہ چارلس سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ بعد ازاں بادشاہ چارلس نے اینڈی برنہم کو حکومت بنانے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے پر حکومتی ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ ان کی حکومت برطانیہ کی سیاست میں اصلاحات لائے گی اور اسے صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو ایک نیا معاشی ماڈل دے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت مہنگائی اور بڑھتی ہوئی لاگتِ زندگی، عوامی خدمات کی خراب کارکردگی اور تعلیمی نظام میں بہتری پر خصوصی توجہ دے گی تاکہ نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اینڈی برنہم نے اپنی تقرری کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انہیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہوگی اور وہ برطانیہ کو ایک مضبوط اور مستحکم سمت دینے کے لیے کام کریں گے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments