ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بدھ کو کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ اپنی ’جارحانہ کارروائیاں‘ بند نہیں کرتا۔ ساتھ ہی اس نے خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل برآمد کرنے کے دیگر راستے بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی فوج (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس نے منگل کو امریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کیا، جس میں آبنائے ہرمز اور ایران کے ساحلی علاقوں کے قریب درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ رواں برس فروری کے آخر میں شروع ہونے والی امریکہ اور ایران کے درمیان لڑائی کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جو خلیجی ممالک سے تیل اور گیس کی عالمی ترسیل کا ایک اہم بحری راستہ ہے۔ سینٹ کام نے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا: ’امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے سات گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایران کے میزائل اور ڈرون مراکز، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظاموں پر انتہائی درست نشانے والے ہتھیار استعمال کیے، تاکہ ایران کی تجارتی جہازرانی اور شہری عملے کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کیا جا سکے۔‘ مزید کہا گیا کہ ’یہ حملے اسی روز کیے گئے، جس دن امریکی افواج نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں سے آنے یا وہاں جانے والے جہازوں کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔ یہ ناکہ بندی آج امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے مؤثر ہو گئی۔‘ Screenshot 2026-07-15 082612. png دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ اپنی ’جارحانہ کارروائیاں‘ بند نہیں کرتا۔ ساتھ ہی اس نے خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل برآمد کرنے کے دیگر راستے بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس نے ایرانی سرزمین پر امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ بیان میں کہا گیا: ’دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب جبکہ اس کے بحری حملہ آوروں نے دنیا کو تیل اور گیس کی برآمد کے لیے بحرِ ہند کا راستہ بند کر دیا ہے، جس سے امریکہ کے اقتصادی حریفوں کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا ہے، تو اسے ان دیگر تیل اور گیس برآمدی راستوں کی بندش کی بھی توقع رکھنی چاہیے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کی خدمت کرتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پاسداران پاسداران نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن دیگر راستوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا: ’خطے سے تیل اور گیس کی برآمد یا تو سب کے لیے ممکن ہوگی یا پھر کسی کے لیے نہیں۔‘ ایک علیحدہ بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا: ’مجاہدین کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ اپنی جارحانہ کارروائیاں ختم نہیں کرتا۔‘ امریکی حکام اس سے قبل ایران کے اس دعوے کو مسترد کر چکے ہیں کہ تہران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو کنٹرول کر سکتا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ بین الاقوامی بحری راستے کھلے رہیں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے مجوزہ ٹیکس کو ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی جگہ خلیجی اتحادی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کے ساتھ تازہ جھڑپوں کے دوران عائد کی گئی یہ فیس واپس لینے کا اچانک فیصلہ ’مشرق وسطیٰ کی قیادت کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز بات چیت‘ کی بنیاد پر کیا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کے خلاف ’مکمل ناکہ بندی‘ جاری رکھیں گے، تاہم یہ پابندی صرف انہی جہازوں پر ہوگی جو ایرانی بندرگاہوں سے آ رہے ہوں یا وہاں جا رہے ہوں یا جن پر ایرانی کارگو موجود ہو۔ ایران امریکہ آبنائے ہرمز ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی بندش کے اعلان کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل برآمد کرنے کے دیگر راستے بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, جولائی 15, 2026 – 08: 30 Main image:
13 جولائی 2026 کی اس تصویر میں متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر واقع خور فکان کے قریب آبنائے ہرمز میں سفر کرتے ہوئے بحری جہازوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
دنیا type: news related nodes: آبنائے ہرمز پر ٹیکس ختم، اب خلیجی ملکوں سے تجارتی معاہدے کریں گے: ٹرمپ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں ’ایرانی ناکہ بندی‘ کا اعلان سعودی عرب کی کویت، امارات اور خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کو نظر انداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت ممکن نہیں: نائب وزیر خارجہ SEO Title: ایران کا امریکی ’جارحانہ کارروائیوں‘ کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان copyright: show related homepage: Show on Homepage



