ایران اس حد تک مظلوم ہے کہ اس پر بغیر کسی قانونی، سیاسی اور اخلاقی جواز کے حملہ کیا گیا، جی ہاں، جس وقت امریکہ ایران مذاکرات جاری تھے ان کے درمیان اسرائیل کے ا±کسانے پر صدر ٹرمپ نے اٹھائیس فروری کو ایسا حملہ کیا جس میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت چالیس اہم ترین رہنما شہید ہوگئے۔



