66.5 F
Pakistan
Sunday, June 21, 2026
HomePoliticsایران۔امریکہ مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل بھی شرکت...

ایران۔امریکہ مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل بھی شرکت کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کی بات چیت میں شرکت کے لیے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔ مشرق وسطیٰ کی جنگ پر امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر جمعرات کو الیکٹرانک دستخطوں کے بعد آمنے سامنے مذاکرات کا نیا دور اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہو رہا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے بعد مہینوں سے جاری رہنے والی اس کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا جس نے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ معاہدے کے تحت امریکہ اور ایران جنگ کے خاتمے، امریکہ کی طرف سے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے فریم ورک پر متفق ہو گئے۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ’وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔‘ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) پاکستان کا سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا اعلان اس سے قبل ہفتے کو پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہوں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا ’امریکہ اور ایران کے نمائندے، پاکستان اور قطر کے ثالثوں کے ساتھ، ان مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ ’پاکستان اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھانے کے مقصد سے ثالث کے طور پر اس عمل میں سہولت فراہم کرنا جاری رکھے گا۔‘ Technical-Level Talks Under the Islamabad Memorandum of Understanding Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 20, 2026 خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی مذاکرات کار امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے چند گھنٹے قبل ہفتے کو برگن سٹاک پہنچے۔ یورپ کے لیے پرواز میں سوار ہونے سے پہلے جے ڈی وینس نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ وہ ’جوہری مسئلے پر پیش رفت کریں گے اور لبنان میں جنگ بندی کے مسئلے پر پیش رفت کریں گے۔ ’یہ وہ دو بڑے معاملات ہیں جن پر مجھے لگتا ہے کہ ہم توجہ مرکوز کریں گے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکی مذاکرات کار جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف پہلے سے ہی سوئٹزرلینڈ میں ’کچھ تکنیکی معاملات‘ سنبھال رہے ہیں اور انہوں نے اطلاع دی ہے کہ ’معاملات اچھے جا رہے ہیں۔‘ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 20 جون، 2026 کو میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں سوئٹزرلینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی) ایران اور امریکہ کے درمیان یہ فالو اپ مذاکرات جمعے کو سوئٹزرلینڈ میں طے تھے لیکن اسرائیل کے لبنان پر جان لیوا حملے کرنے کی وجہ سے انہیں آخری لمحات میں ملتوی کر دیا گیا۔ واشنگٹن نے جمعے کو لبنان میں دوبارہ جنگ بندی کا اعلان کیا جو ایران کے ساتھ اس کے ابتدائی معاہدے کی ایک شرط ہے۔ تاہم ہفتے کو اسرائیلی فوجیوں کی حزب اللہ کے ساتھ دوبارہ جھڑپیں ہوئیں اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی توڑنے کا الزام لگایا۔ امریکہ کی جانب سے ’معاہدے کی خلاف ورزی‘ اور ’جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل اور بے دریغ خلاف ورزی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی مرکزی فوجی کمانڈ نے ہفتے کو کہا کہ ’آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔‘ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے اعلان کے بعد کہا کہ اس بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے محفوظ راستہ ’برقرار‘ ہے اور امریکی افواج ’موجود اور چوکنا‘ ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ٹرمپ نے بعد میں متنبہ کیا کہ اگر مذاکرات کار معاہدہ مکمل کرنے میں ناکام رہے تو واشنگٹن ہرمز پر اپنے ٹول ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا ’جب تک کہ وہ امریکہ کی طرف سے اور اس کے لیے عائد نہ کیے جائیں۔‘ ایرانی وفد کی سوئٹزرلینڈ آمد ایرانی سرکاری میڈیا اور سوئس وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایک ایرانی وفد ہفتے کی رات کو سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ اس وفد میں پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ وفد معاہدے کے تحت ’دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ‘ کرے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’بصورت دیگر پوری مفاہمت خطرے میں پڑ جائے گی۔‘ امریکہ ایران ایران جنگ امن معاہدہ سوئٹزرلینڈ دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی سطح کی بات چیت ہو گی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی نمائندے سوئس شہر برگن سٹاک پہنچ گئے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, جون 21, 2026 – 06: 15 Main image:

وزیر اعظم شہباز شریف ہفتے کی رات کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہونے کے لیے طیارے میں سوار رہے ہیں (وزیر اعظم آفس)

دنیا type: news related nodes: آبنائے ہرمز پھر بند، امریکہ – ایران مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران معاہدہ اور پاکستان کا اصل کردار ایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہے: صدر ٹرمپ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے مجوزہ مذاکرات ملتوی SEO Title: ایران۔امریکہ مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل بھی شرکت کریں گے copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments