58 F
Pakistan
Thursday, November 5, 2026
HomeTechnologyایرانی آئل ٹینکروں کی مدد، دو انڈین کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

ایرانی آئل ٹینکروں کی مدد، دو انڈین کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق دو انڈین شہریوں کے زیرانتظام نیٹ ورک نے ایرانی جہازوں کی جعلی جھنڈوں تلے سفر کرنے اور بحری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد کی۔ امریکہ نے بدھ کو دو انڈین شہریوں کے زیر انتظام چلنے والے ایک ’وسیع مجرمانہ نیٹ ورک‘ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو بحری دھوکہ دہی کرتے ہوئے ایران کے تیل بردار جہازوں کے خفیہ طور پر کام کرنے والے بیڑے کی مدد کر رہا تھا۔ ایک بیان میں امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ اس نیٹ ورک نے ایرانی جہازوں کو جعلی جھنڈوں تلے سفر کرنے اور جعلی بحری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔ یہ اقدام اگست سے ایران کے خلاف سخت ہوتی امریکی پابندیوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جب واشنگٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فوجی مہم کے ساتھ ساتھ ملک کا ’معاشی دم گھونٹنے‘ کی کوشش کرے گا۔ امریکہ اور اسرائیل نے فروری کے اواخر میں ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دی تھی، جس نے مشرق وسطیٰ کو تشدد میں دھکیل دیا کیوں کہ تہران کی جوابی کارروائی نے امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنایا اور توانائی کی تجارت کی ایک اہم آبی گزرگاہ بند کر دی۔ وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے، جو ماضی میں واشنگٹن کے ساتھ تعلقات سے قطع نظر ایران کی مدد کرنے والے کسی بھی ملک یا کمپنی پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں، کہا کہ ’جیسا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں، آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت، آپ یا تو ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف ہیں۔ ’ہمیں معلوم ہے کہ آپ کہاں ہیں، اور ہم ان لوگوں پر پابندیاں عائد کریں گے جو ایرانی حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، چاہے وہ زمین، سمندر یا ہوا کے ذریعے ہو۔‘ بدھ کو عائد کی گئی پابندیوں میں انڈین شہریوں سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی شاہد کو چنڈی گڑھ میں اپنے اڈے سے بحری دھوکہ دہی کا ایک بڑا نیٹ ورک چلانے پر نامزد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا: ’گیانا سے لے کر ایسواتینی اور لاؤس تک، تقریباً ہر براعظم کے ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہوئے شرما اور شاہد نے ایرانی شیڈو فلیٹ کو اپنے آپریشنز پر عائد بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے میں مدد دی ہے۔‘ ان پابندیوں میں دو دیگر انڈین شہریوں اور متعدد کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جن کے بارے میں محکمہ خزانہ نے کہا کہ وہ اس مجرمانہ نیٹ ورک کا حصہ تھیں۔ بدھ کی کارروائی کے تحت واشنگٹن نے ترکیہ میں قائم فوگو گراؤنڈ سروسز انکارپوریٹڈ پر بھی مبینہ طور پر ایران کے ایوی ایشن سیکٹر کو خدمات فراہم کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کیں، جسے امریکہ بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ قبل ازیں رواں ماہ امریکہ نے غیر ملکی منڈیوں میں تیل کی مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والے ٹینکروں پر مشتمل ‘ایران کے شیڈو فلیٹ کی باقیات’ کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں، جس سے 17 جہاز متاثر ہوئے۔ امریکہ پابندیاں انڈیا آئل ٹینکرز تیل امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق دو انڈین شہریوں کے زیرانتظام نیٹ ورک نے ایرانی جہازوں کی جعلی جھنڈوں تلے سفر کرنے اور بحری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد کی۔ اے ایف پی جمعرات, نومبر 5, 2026 – 11: 00 Main image: دنیا type: news related nodes: امریکی پابندیوں کے 47 سال: ایرانی معیشت کو چار ٹریلین ڈالر نقصان کی کہانی امریکی پابندیوں کا خاتمہ پہلا قدم ہو گا: ایران امریکی پابندیاں، ایرانی پروازوں کی بندش پر فیصلہ نہیں ہوا: پاکستان ایران پر امریکی اقتصادی پابندیاں کیا کامیاب ہوں گی؟ SEO Title: ایرانی آئل ٹینکروں کی مدد، دو انڈین کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments