راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل سے علاج کے لئے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا ایک سزا یافتہ قیدی مبینہ طور پر اسپتال سے فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس اور جیل حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والا مجرم جمیل منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا



