69.9 F
Pakistan
Friday, October 9, 2026
HomeBreaking News’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘عالمی ایوارڈ، مریم نواز نے تاریخ رقم کردی

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘عالمی ایوارڈ، مریم نواز نے تاریخ رقم کردی

اپنا گھر اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔اس کی سب سے زیادہ قدر وہی شخص جانتا ہے جس کا اپنا گھر نہیں ہے۔ کسی بے گھر،مستحق اور غریب کو اپنی چھت فراہم کرنا بھی اللہ تعالی کی طرف سے ایک خاص عنایت ہوتی ہے۔ ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا اپنے لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کو اپنی چھت فراہم کرنا۔ اپنا گھر کتنی بڑی نعمت ہے اس کا اندازہ صرف کسی بے گھر شخص یا کرایہ دار کے جذبات سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر اور مستحق افراد کے اس خواب کو حقیقت بنایا ہے۔ڈیڑھ سال کے عرصے میں مریم نواز پنجاب کے 2لاکھ 14ہزار 330گھر فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ان میں ایک لاکھ 20 ہزار 753 افراد اپنے گھر مکمل کرچکے ہیں۔ 60ہزار 464گھر زیر تعمیر ہیں۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 278 ارب 461 کروڑ روپے کے بلا سود قرض دیے جا چکے ہیں۔ یہ منصوبہ مریم نواز کے دل کے بہت قریب تھا کیونکہ میاں نواز شریف کا خواب تھا کہ وہ اپنے لوگوں کو ان کا اپنا گھر فراہم کر سکیں مریم نواز نے اس خواب کو حقیقت بنایا ہے۔یہ تمام گھر گراؤنڈ پہ ایک حقیقت کی طرح موجود ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی باقاعدہ ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس میں ریل ٹائم گھروں کی لوکیشن ظاہر ہوتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت کتنے گھر بن چکے ہیں اور کتنے بن رہے ہیں کتنا قرض دیا گیا ہے یہ ویب سائٹ روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ ہوتی ہے۔اس منصوبے کی شفافیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی گئی تمام پروسیجر آن لائن ہے۔اس منصوبے کے تحت قرض حاصل کرنے والے خواہشمند حضرات اپنی تمام درست تفصیل ویب سائٹ پر ہی اپلوڈ کرتے ہیں ادارہ مکمل چھان بین کے بعد اس خواہشمند شخص کی اپروول دیتا ہے۔ کسی شہری کو بھی کسی ادارے یا دفتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے لوگوں کو گھر بیٹھے قرض مل رہا ہے۔اس پروگرام کے آغاز کے دنوں میں زیادہ تر لوگ اپنا قرض منظور ہونے پر حیران تھے کہ گھر بیٹھے ان کے بلا سود قرضوں کی منظوری کیسے ہو گئی ہے کیونکہ ماضی میں ایسی کوئی بھی مثال موجود نہیں تھی کہ اتنا بڑا ریلیف ہزاروں لوگوں کو گھر بیٹھے ہی مل سکتا ہے۔ آج الحمداللہ پنجاب میں دو لاکھ سے زیادہ گھر بن رہے ہیں اور یہ لوگ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اس کامیاب پروجیکٹ کی بنیاد پر ہی اقوام متحدہ کی جانب سے انکو سب سے پہلا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دنیا کے پانچ بڑے منصوبوں کو دیا جاتا ہے جس میں پنجاب حکومت کا’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبہ پہلے نمبر پر آیا ہے۔ اس ایوارڈ شو کی تقریب عمان کے شہر مسقط میں خصوصی طور پرمنعقد ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خصوصی طور پر سٹیج پر بلایا گیا اور ان کا ایوارڈ ان کے حوالے کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اس منصوبے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔یہ ایوارڈ صرف پنجاب حکومت کا ایوارڈ نہیں بلکہ پنجاب کے 14 کروڑ عوام کے لیے فخر کا باعث ہے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی سیاست دان اور وزیراعلیٰ کو اتنے بڑے ایوارڈ سے نوازے جانا یقینا پاکستانیوں کے لیے بھی باعث فخر ہے۔یہاں ماضی میں ایک سیاسی جماعت نے پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا لیکن چار سال تک وہ لوگ اقتدار میں رہے ایک بھی گھر لوگوں کو نہ مل سکا۔ ان کے ایک وزیر نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا وہ اس الیکشن سے پہلے کا ایک سیاسی نعرہ تھا۔پھر وہی لوگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے منصوبوں پر چار سال تک تختیاں بھی لگاتے رہے۔مریم نواز نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جب’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی اور ان کو ایوارڈ ملا ہے تو اسی جماعت کو اپنا خیالی پلاؤ منصوبہ یاد آگیا۔ یہ بے شرمی اور ڈھٹائی کے انتہا ہے جن کا اپنے دور حکومت میں بھی یہ منصوبہ کاغذوں میں بھی موجود نہیں تھا آج وہ اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن وہ دو لاکھ 20 ہزار خاندان جانتے ہیں کہ ان کو اپنی چھت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فراہم کی ہے۔جھوٹے پروپیگنڈے سے سچ کبھی چھپ نہیں سکتا۔ جس جماعت کی قیادت کا اوڑھنا بچھونا ہی جھوٹ اور پروپیگنڈا ہوگا وہ جماعت کیسے سچ برداشت کر سکتی ہے جنہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے پرخود کشی کرنے کو ترجیح دی وہ اقتدار سے جاتے ہوئے پاکستانیوں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا ایک جھوٹا نعرہ دے کر پاکستان پر 49 ہزار ارب روپے کے قرضے چھوڑ گئے۔الحمدللہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دو سال میں پنجاب میں وہ کام کیے ہیں ماضی میں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔مریم نواز نے پنجاب کے ساتھ وہ بھی وعدے پورے کیے ہیں جو انہوں نے الیکشن سے پہلے نہیں کیے تھے۔ جب آپ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں تو عوام کے لیے بھی کچھ بہتر سے بہتر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پنجاب کی 14 کروڑ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا ہے وہ اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہی ہیں۔ اس لیے آج پنجاب کے منصوبوں کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پانچ سال میں پانچ لاکھ افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس منصوبے کو وہ ہر صورت تکمیل تک پہنچائیں گی۔کیونکہ پنجاب میں گڈ گورننس میرٹ اور شفافیت مریم نماز کا نعرہ بن چکا ہے۔اسی ویژن کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کام کر رہی ہیں۔ پنجاب کی عوام میں ان کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ اس کا حالیہ ثبوت بہاولپور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک منیر اقبال جنڑ کی 46 ہزار کے ووٹوں سے لیڈ بڑا ثبوت ہے۔

Read full story on Nai Baat

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments