انڈیا کے شہر لکھنؤ میں ایک اینیمیشن ٹریننگ سینٹر میں پیر کو آگ بھڑکنے سے کم از کم 15 افراد جان سے گئے اور حکام کے مطابق ان میں زیادہ تر طلبہ تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ آگ لکھنؤ کے علاقے الیگنج میں لگی، جو ریاست اتر پردیش کا دارالحکومت ہے اور یہ انڈیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔ نیوز فوٹیج میں وردی پہننے والے افراد کو لاشیں اٹھاتے دکھایا گیا، جبکہ قریب ہی لوگوں کا ہجوم جمع تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پولیس کے مطابق آگ لگنے کے وقت تقریباً 21 طلبہ سینٹر میں موجود تھے، جن میں سے دو شدید زخمی ہیں جبکہ چار کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاتھک نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مرکز طلبہ کو اینیمیشن بنانے کی تربیت دیتا تھا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ 3 جون کو دہلی کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں بھی 20 سے زائد افراد کی موت ہوئی تھی، جن میں تقریباً ایک درجن غیر ملکی بھی شامل تھے، جس کے بعد دارالحکومت میں فائر سیفٹی انتظامات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ آگ لکھنؤ کے علاقے الیگنج میں لگی، جو ریاست اتر پردیش کا دارالحکومت ہے اور یہ انڈیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔ روئٹرز منگل, جون 23, 2026 – 08: 30 Main image:
فائر فائٹرز 22 جون 2026 کو لکھنؤ میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے۔ (تصویر: اے ایف پی)
ایشیا type: news related nodes: انڈیا: کلکتہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 15 اموات نئی دہلی کی عمارت میں آتشزدگی سے غیر ملکیوں سمیت 21 اموات: پولیس ایئر انڈیا حادثہ: بچ جانے والا واحد مسافر مالی اور نفسیاتی مسائل کا شکار کراچی: گل پلازہ آتشزدگی میں 21 اموات، لاپتہ افراد کے اہل خانہ پریشان SEO Title: انڈیا: لکھنؤ کے ایک ٹریننگ سینٹر میں آتشزدگی، کم از کم 15 اموات copyright: show related homepage: Hide from Homepage



