پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے شہر کراچی میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان کو امریکہ میں دیا جانے والا 2026 جیمز اینڈ کیرول ہَوے آئزن ہاور فیلوشپس امپیکٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کام کے ذریعے معاشرے میں غیرمعمولی اور دیرپا مثبت اثرات مرتب کیے ہوں۔ ڈاکٹر عبدالباری خان اس سال یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں، جسے پاکستان کے لیے ایک اہم بین الاقوامی شناخت اور باعث فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ آئزن ہاور فیلوشپس کے مطابق ڈاکٹر عبدالباری خان کو یہ ایوارڈ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کو ملک کے سب سے بڑے مفت طبی نظاموں میں سے ایک میں تبدیل کرنے پر دیا جا رہا ہے، جو ہر سال لاکھوں مریضوں کو بلامعاوضہ صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالباری کون ہیں؟ ڈاکٹر عبدالباری خان پاکستان کے معروف سرجن اور سماجی کارکن ہیں۔ انہوں نے تقریباً دو دہائیاں قبل کراچی میں 150 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال سے انڈس ہسپتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی قیادت میں یہ ادارہ ایک ملک گیر صحت کے نظام میں تبدیل ہو چکا ہے جو پاکستان بھر میں لاکھوں افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آج انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت 12 کثیر الجہتی ہسپتال، چار ریجنل بلڈ سینٹرز، تین فزیکل ری ہیبلیٹیشن مراکز اور 100 سے زائد پرائمری ہیلتھ کیئر مراکز اور صحت عامہ کے منصوبے پاکستان کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) آئزن ہاور فیلوشپس کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران انڈس نیٹ ورک نے 67 ہزار سے زائد آپریشن کیے، دو لاکھ 14 ہزار سے زیادہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کر کے علاج فراہم کیا، 29 لاکھ آؤٹ پیشنٹ وزٹس ریکارڈ کیں، چودہ لاکھ سے زیادہ ایمرجنسی مریضوں کا علاج کیا، سولہ ہزار سے زائد محفوظ زچگیاں کرائیں، دو لاکھ 12 ہزار سے زیادہ افراد کو ذہنی صحت کی خدمات فراہم کیں اور 63 لاکھ سے زائد افراد کی ملیریا سکریننگ کی۔ ہَوے امپیکٹ ایوارڈ کیا ہے؟ جیمز اینڈ کیرول ہَوے آئزن ہاور فیلوشپس امپیکٹ ایوارڈ 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کا مقصد ایسے آئزن ہاور فیلوز کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ یا سماجی سرگرمیوں کے ذریعے مقامی، قومی یا بین الاقوامی سطح پر نمایاں مثبت تبدیلی پیدا کی ہو۔ ایوارڈ کے فاتح کا انتخاب فیلوشپس کے ٹرسٹیز، سابق فیلوز اور ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی کرتی ہے۔ رواں برس ڈاکٹر عبدالباری خان کا انتخاب 45 سے زائد منصوبوں اور نامزدگیوں میں سے کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے ساتھ 10 ہزار امریکی ڈالر کی رقم بھی دی جاتی ہے تاکہ جیتنے والا اپنے سماجی مشن کو مزید آگے بڑھا سکے۔ عالمی سطح پر اعتراف آئزن ہاور فیلوشپس کے صدر جارج ڈی لاما نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالباری خان نے اپنی ذاتی سوچ کو ایک ایسے قومی صحت کے نظام میں تبدیل کر دیا ہے جس نے بے شمار جانیں بچائی ہیں اور ہر سال لاکھوں افراد کی صحت کو بہتر بنایا ہے۔ ان کے مطابق کمزور اور محروم طبقات کو باوقار اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کا ڈاکٹر خان کا عزم آئزن ہاور فیلوشپس کے مشن کی بہترین مثال ہے۔ 2017 میں ایک اور پاکستانی ملک احمد جلال، چیف ایگزیکٹو آفیسر، قرطبہ کیئر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ، کو یہ اعزاز مل چکا ہے۔ انہوں نے 2021 میں ادارے کے قیام کے بعد سے 12 سے زائد ایسے تعلیمی پروگرام شروع کیے جو براہ راست روزگار سے منسلک ہیں۔ اب تک 500 سے زیادہ طلبہ فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جبکہ 450 سے زائد طلبہ کو کلینیکل ملازمتیں مل چکی ہیں۔ فارغ التحصیل طلبہ کے ایک سروے کے مطابق 82 فیصد گریجویٹس ملازمت یا خود روزگار سے وابستہ ہیں، جبکہ کئی طلبہ نے تعلیم مکمل ہوتے ہی روزگار حاصل کر لیا۔ طلبہ میں نصف تعداد خواتین کی ہے اور ان میں سے اکثر کا تعلق کم آمدنی والے خاندانوں سے ہے۔ ڈاکٹر عبدالباری خان کو یہ ایوارڈ 11 نومبر 2026 کو فلاڈیلفیا میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔ ہسپتال ایوارڈ صحت کراچی میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی و صدر کو لاکھوں افراد تک مفت اور معیاری طبی سہولیات پہنچانے پر بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, ستمبر 3, 2026 – 09: 15 Main image:
ڈاکٹر باری یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں (آئزن ہاور فیلوشپس امپیکٹ ایوار)
صحت type: news related nodes: کراچی: انڈس ہسپتال کے ’سرجری ویک‘ میں 60 پیچیدہ آپریشنز پاکستانی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کے لیے برطانیہ کا اعلیٰ ایوارڈ کیا ہیلتھ انفلوئنسر ہماری صحت ’ہائی جیک‘ کر رہے ہیں؟ ہلکی پھلکی گپ شپ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند: تحقیق SEO Title: انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ copyright: show related homepage: Hide from Homepage



