باری باری کی سیاست کامثبت پہلو مفاہمتی سیاسی کردار پررضامندی ہے جس سے ملک کو سیاسی استحکام نصیب ہواہے مگر کیا تمام سیاسی قیادت نے قباحتوں کے مُضمرات کو سمجھ لیا ہے؟ اِس کا ہاں میں جواب نہیں دیا جا سکتا کیونکہ بدقسمتی سے اب بھی کچھ عناصر کو وہی سیاسی کردار عزیز ہے جس میں وہ حکمران ہوں۔



