امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے کا سیز فائر جاری۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہی ہونے کا امکان۔ لبنان اور اسرائیل بھی 10 روزہ جنگ بندی پر متفق۔ ایران کا جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کا اعلان لائیو اپ ڈیٹس امریکی ناکہ بندی، ایران نے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی دے دی لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کھولے جانے کے چند گھنٹے بعد، تہران نے ہفتے کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھی تو وہ آبنائے ہرمز کو بار پھر بند کر دے گا۔ آبی راستے کی بحالی سے جمعے کو سٹاک مارکیٹس میں تیزی آئی اور واشنگٹن کی جانب سے امید پیدا ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے ایف پی کو بتایا کہ امن معاہدہ’بہت قریب‘ ہے اور کہا کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم حوالے کرنے پر رضامند ہو گیا ہے، جو مذاکرات میں ایک اہم رکاوٹ تھی۔ ٹرمپ نے فینکس، ایریزونا میں قدامت پسند ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تحریک کے ایک اجتماع کو بتایا، ’ہم بہت سی کھدائی کرنے والی مشینوں کے ساتھ ایران جا کر اسے حاصل کرنے والے ہیں۔‘ تاہم، ایران نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کہیں نہیں جا رہی۔ ایران نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر امریکی جنگی بحری جہازوں نے ایرانی بندرگاہوں سے جانے والے بحری جہازوں کو روکا، تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر لکھا، ’ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں، آبنائے ہرمز کھلا نہیں رہے گی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کے لیے ایران سے اجازت درکار ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے، جن میں سے ساتوں جھوٹے تھے۔ انہوں نے ان جھوٹوں سے جنگ نہیں جیتی، اور یقینی طور پر مذاکرات میں بھی انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں، آبنائے ہرمز کھلا نہیں رہے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’آبنائے ہرمز کا کھلنا اور بند ہونا انٹرنیٹ پر نہیں ہوتا، اس کا فیصلہ میدان میں کیا جاتا ہے، اور ہماری مسلح افواج یقینی طور پر جانتی ہیں کہ دوسرے فریق کی کسی بھی کارروائی کے جواب میں کیسا برتاؤ کرنا ہے۔‘ ’جسے وہ بحری ناکہ بندی کہتے ہیں، ایران کی جانب سے یقینی طور پر اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ بحری ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے اور ایران یقینی طور پر ضروری اقدامات کرے گا۔‘ (اے ایف پی) ایران کے ساتھ بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں: ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں جب تک کہ بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے کسی طویل المدتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو جائے۔ ‘شاید میں اس میں توسیع نہ کروں، لیکن (ایرانی بندرگاہوں پر) ناکہ بندی برقرار رہے گی،’ ٹرمپ نے ایریزونا کے شہر فینکس سے واشنگٹن واپسی کے دوران ایئر فورس ون پر صحافیوں کو بتایا۔ ’لہذا ناکہ بندی برقرار ہے، اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بم گرانا شروع کرنے ہوں گے۔‘ (روئٹرز) آبنائے ہرمز ایران امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھی تو آبی گزر گاہ کھلی نہیں رہے گی۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, اپریل 18, 2026 – 06: 30 Main image:
خلا سے لی گئی سٹیلائٹ تصویر میں 17 اپریل 2026 کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت دکھائی گئی ہے (روئٹرز)
دنیا type: news label: لائیو اپ ڈیٹس related nodes: ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ کا پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ آبنائے ہرمز: امریکہ کو بارودی سرنگیں ہٹانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی، ایران کے پاس متبادل راستہ موجود ہے؟ امریکہ کی آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟ SEO Title: امریکی ناکہ بندی، ایران نے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی دے دی copyright: show related homepage: Show on Homepage



