74 F
Pakistan
Monday, July 13, 2026
HomePoliticsامریکی افواج کے ایران پر تازہ حملے، پہلی بار بحری اور فضائی...

امریکی افواج کے ایران پر تازہ حملے، پہلی بار بحری اور فضائی ڈرونز کا استعمال: سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے پیر کو بتایا ہے کہ اس نے ایران پر اپنے تازہ حملوں میں ایئر ڈیفنس سسٹم اور راڈار سائٹس سمیت درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے پہلے آبنائے ہرمز پر دوبارہ جنگ چھڑنے کے بعد ایران نے امریکہ کے کئی خلیجی اتحادیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ تازہ جھڑپ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے عبوری معاہدے کو کمزور کرنے والا تازہ ترین واقعہ ہے۔ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی اس جنگ نے عالمی معیشت کو شدید جھٹکوں سے دوچار کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پوسٹ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی افواج کے تازہ حملے گرینچ معیاری وقت کے مطابق اتوار کو رات نو بجے شروع ہوئے۔ گذشتہ رات تقریباً 140 حملے کیے گئے تھے۔ ان تازہ حملوں میں امریکی افواج کے مطابق انہوں نے ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم، کوسٹل راڈار سائٹس، میزائل اور ڈرون تنصیبات سمیت چھوٹی کشتیوں کو پہلی بار فضائی اور بحری ڈرونز سے بھی نشانہ بنایا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ امریکی حملوں میں جنوبی اور مغربی ایران کے وسیع علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں آبنائے ہرمز کے قریب جزیرہ قشم اور بندر عباس کے علاوہ عراق کی سرحد سے ملحقہ صوبہ خوزستان بھی شامل ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے میں امریکی حملوں سے ایک شخص جان سے گیا اور چار زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے صوبہ خوزستان کے سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے کے امور کے نائب گورنر ولی اللہ حیاتی کے حوالے سے بتایا کہ ’پیر کی صبح امریکی دشمن کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا اور چار دیگر زخمی ہوئے۔‘ آبنائے ہرمز میں 25 جون 2025 عمان کے ساحل کے قریب کنٹینر جہاز کے قریب سے ایک کشتی گزر رہی ہے (اے ایف پی) ایران۔امریکہ معاہدے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں خاصی کمی آئی تھی، تاہم ٹوکیو میں پیر کو مستقبل کے سودوں کی تجارت شروع ہوتے ہی قیمتیں ساڑھے تین فیصد سے زیادہ بڑھ گئیں۔ امریکہ کے معیاری تیل ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی۔ ایران نے یہ بھی بتایا کہ اتوار کی شام اس کے دو جنوبی جزائر پر حملے کیے گئے۔ ادھر کویت نے کہا کہ اس کی سرحدی چوکیوں اور سمندر میں قائم تیل کے پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران اس سے پہلے بھی کویت میں امریکی تنصیبات کو متعدد بار نشانہ بنا چکا ہے۔ لڑائی دوبارہ اس وقت شروع ہوئی جب ایران نے اتوارکو علی الصبح آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر حملہ کیا۔ جہاز میں آگ لگنے کے بعد عملے کو اسے چھوڑنا پڑا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب نے واقعے کے بعد کہا، ’آبنائے ہرمز مزید اطلاع تک اور اس خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی۔‘ اس کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر کہا کہ آبنائے ہرمز ’قانون کے مطابق یہاں سے گزرنے والے تمام جہازوں کے لیے کھلی ہے۔‘ امریکی فوجی کمانڈ نے مزید کہا کہ امریکی افواج آزادانہ جہاز رانی یقینی بنانے کے لیے ’موجود اور تیار ہیں۔ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں نہیں۔ جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول ایران کے لیے دباو ڈالنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر کے ایک مشیر نے اتوار کہا کہ یہ ’درجنوں ایٹمی بموں‘ سے بھی زیادہ اہم ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ہفتے جنگ بندی ختم ہونے کے اعلان کے بعد ثالث جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی حل بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اتوار امریکی حملوں نے ’آبنائے ہرمز کو دوبارہ غیر محفوظ اور خطے میں امن قائم کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔‘ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے قانونی طور پر گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔ یہ بیان ایران میں اتوار رات گئے شروع ہونے والے اور پیر تک جاری رہنے والے حملوں کے تیسرے مرحلے کے بعد سامنے آیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے پیر علی الصبح تازہ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کئی مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے قریب واقع جزیرہ قشم کے گورنر نے ارنا کو بتایا کہ امریکی فوج نے فوجی اہداف پر میزائل داغے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ساحلی شہر بندر عباس اور اس کے شمال میں واقع شہر حاجی آباد میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ بعض حملوں میں ایرانی میزائل نظام، فضائی دفاعی نظام اور پاسداران انقلاب کی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکہ ایران آبنائے ہرمز فضائی حملے امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیت کمزور کرنا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی اور مغربی ایران کے وسیع علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, جولائی 13, 2026 – 08: 00 Main image:

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اتوار کو ایران پر حملوں کے بعد چند تصاویر اور ویڈیوز جاری کی ہیں (روئٹرز/ سینٹ کام)

دنیا type: news related nodes: ایران آبنائے ہرمز کھلا رکھنے، حملے نہ کرنے کا اعلان کرے: امریکہ ایران کو نظر انداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت ممکن نہیں: نائب وزیر خارجہ آبنائے ہرمز میں جہاز پر حملہ، ملاحوں کا ریسکیو روک دیا گیا کیا آبنائے ہرمز کھلتے ہی سب کچھ فوراً معمول پر آ جائے گا؟ SEO Title: امریکی افواج کے ایران پر تازہ حملے، پہلی بار بحری اور فضائی ڈرونز کا استعمال: سینٹ کام copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments