امریکہ کی فضائیہ نے نارتھروپ گرومن سسٹمز کارپوریشن کو 488 ملین ڈالر کا کانٹریکٹ دیا ہے جس کے تحت پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ایف-16 طیاروں کے ریڈار سسٹمز کے لیے طویل مدتی انجینئرنگ اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ایف-16 طیارے پاکستانی فوجی اثاثوں میں انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کے پاس تقریباً 50 ایف-16 طیاروں کا بیڑا موجود ہے جن میں سے ہر ایک کی مالیت کم از کم 40 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ پاکستان نے یہ طیارے 1980 کی دہائی میں پیس گیٹ پروگرام کے تحت امریکہ سے حاصل کیے تھے، تاہم وقت کے ساتھ ان کی تکنیکی اپڈیٹس میں مسائل کا سامنا رہا۔ اب امریکہ نے نارتھروپ گرومن کو 488 ملین ڈالر تک کا فِرم فکسڈ پرائس کانٹریکٹ دیا ہے جس میں ایف-16 سسٹم پروگرام آفس کے تحت فارن ملٹری سیلز اور ایئر فورس/نیوی سپورٹ شامل ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق: ’یہ معاہدہ ایف-16 ریڈار (APG-66/68) کے لیے انجینئرنگ اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔‘ یہ معاہدہ بحرین، بیلجیم، چلی، ڈنمارک، مصر، یونان، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، اردن، کوریا، مراکش، نیدرلینڈز، ناروے، عمان، پاکستان، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، تھائی لینڈ اور ترکی سمیت کئی ممالک کے لیے فارن ملٹری سیلز پر مشتمل ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دسمبر میں بھی امریکہ نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سپورٹ اور آلات کی فروخت کی منظوری دی تھی، جس کی مالیت 686 ملین ڈالر تھی۔ یہ منظوری ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی جانب سے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں دی گئی۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان نے 92 لنک-16 کمیونیکیشن/ڈیٹا شیئرنگ سسٹمز اور چھ Mk-82 بم باڈیز خریدنے کی درخواست کی تھی جبکہ اس میں دیگر ساز و سامان جیسے سافٹ ویئر اپگریڈ، نیویگیشن سسٹمز، کرپٹوگرافک ڈیوائسز، ہتھیاروں کے انضمام، اور مرمت کے آلات بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا: ’یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی اور پاکستان کو انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں اور مستقبل کی ممکنہ کارروائیوں میں امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔‘ پاکستان اور امریکہ طویل عرصے سے اتحادی رہے ہیں اور یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ پاکستان امریکہ دفاعی معاہدہ ایف 16 طیارے اپ گریڈیشن امریکہ نے نارتھروپ گرومن کو 488 ملین ڈالر تک کا فِرم فکسڈ پرائس کانٹریکٹ دیا ہے جس میں ایف-16 سسٹم پروگرام آفس کے تحت فارن ملٹری سیلز اور ایئر فورس/نیوی سپورٹ شامل ہے۔ نعمت خان ہفتہ, مئی 2, 2026 – 17: 45 Main image:
اسلام آباد، 15 مارچ 2022: یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ کی ریہرسل میں ایف 16 طیاروں کی پرواز (اے ایف پی)
ٹیکنالوجی type: news related nodes: پاکستان کا ایف 16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کے امریکی پیکج کا خیرمقدم انڈین تنقید کے باوجود امریکہ کا پاکستان سے ایف 16 ڈیل کا دفاع انڈیا کشیدگی کے تناظر میں ایف 16 بنانے والی کمپنی کا ’معنی خیز‘ بیان ’فائٹنگ فالکن‘ ایف 16 طیارے کے پچاس سال SEO Title: امریکہ کا پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈ کا کانٹریکٹ copyright: show related homepage: Hide from Homepage



