پینٹاگون کے ترجمان نے اتوار کو بتایا ہے کہ امریکہ نے برطانیہ سے اپنے تمام بی ون بمبار طیارے منتقل کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی برطانوی فضائی اڈے سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں کئی افراد کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد کی گئی ہے۔ لندن کے شمال مغرب میں واقع آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے پر ایک درجن بی ون بمبار طیارے تعینات تھے۔ ان طیاروں کو ایران پر امریکی حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے ایک ای میل میں لکھا کہ ’اگرچہ آپریشنل سکیورٹی کے باعث ہم فوری طور پر اپنے اثاثوں اور فورسز کی نقل و حرکت کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں، لیکن اب ہم یہ تسلیم کر سکتے ہیں کہ آر اے ایف فیئرفورڈ میں تعینات تمام امریکی بمبار طیارے امریکہ میں اپنے ہوم سٹیشنز پر واپس منتقل کر دیے گئے ہیں۔‘ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنم نے بدھ کو کہا تھا کہ برطانیہ کے پاس ایسے ’قوی اشارے‘ موجود ہیں کہ اڈے کو نشانہ بنانے کے مبینہ منصوبے میں ایران ملوث تھا۔ ایران نے کہا ہے کہ تہران کو اس مبینہ منصوبے سے جوڑنے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور اس مسئلے پر تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کیا۔ امریکی اخبار دی وال سٹریٹ جرنل نے سب سے پہلے یہ رپورٹ دی تھی کہ اس تنصیب کے خلاف مبینہ دہشت گرد منصوبوں کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طیاروں کو اڈے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) برطانوی حکومت نے امریکہ کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملہ کرنے والی ایرانی میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے فیئرفورڈ میں تعینات بمبار طیارے استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس منصوبے میں ملوث افراد نے ’بڑے نقصان‘ کی منصوبہ بندی کی جب کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ’غیر ملکی ہاتھ‘ کی طرف اشارہ کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق قبل ازیں برطانوی پولیس نے 27 ستمبر کو بتایا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکہ کے زیر استعمال رہنے والے ایک فضائی اڈے کے قریب رات گئے پانچ افراد کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے، جو ممکنہ دہشت گردی کی سرگرمیوں سے متعلق معاملات کی ذمہ دار ہے، ایک بیان میں کہا کہ پولیس کو رات 12 بج کر 45 منٹ پر تین مشتبہ گاڑیوں کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی جو بظاہر فضائی اڈے کی جانب جا رہی تھیں۔ پانچوں افراد کو ابتدائی طور پر وِلفرڈ کے علاقے میں ’ایکسپلوزِوز ایکٹ‘ کے تحت جرائم کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ علاقہ رائل ایئر فورس فیئر فورڈ اڈے سے متصل ہے، جہاں امریکی فضائیہ کے 501ویں کامبیٹ سپورٹ وِنگ اور 420ویں ایئر بیس سکواڈرن کے ہیڈکوارٹرز ہیں۔ جنگی طیارے برطانیہ بمباری ایران جنگ پینٹاگون ترجمان نے کہا کہ کہ برطانیہ میں آر اے ایف فیئرفورڈ میں تعینات تمام امریکی بمبار طیارے امریکہ میں اپنے ہوم سٹیشنز پر واپس منتقل کر دیے گئے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, اکتوبر 5, 2026 – 10: 30 Main image: امریکی فضائیہ کے بی-1 بمبار طیارے کو گراؤنڈ کریو کا ایک رکن 23 مارچ 2026 کو آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس پر طلوعِ آفتاب سے قبل تیار کر رہا ہے (فائل فوٹو/ روئٹرز) امریکہ type: news related nodes: امریکی طیارے کی ’خلائی ملبے‘ سے ٹکر کے بعد ہنگامی لینڈنگ برطانیہ میں امریکی اڈے کے قریب حملے کی تیاری کا شبہ، پانچ گرفتار تجاویز پر ثالثوں کے ذریعے امریکی جواب کے منتظر: ایران امریکہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، تمام آٹھ افراد کی موت SEO Title: امریکہ نے سکیورٹی خدشات پر بی ون بمبار طیارے برطانیہ سے نکال لیے copyright: show related homepage: Hide from Homepage



