(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا، یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے تنازع ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے پیش کی گئی امن تجویز مسترد کردی، جس کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہنے کے خدشات بڑھ گئے۔



