75.3 F
Pakistan
Thursday, April 23, 2026
HomeTechnologyاسی سال پہلا پاکستانی خلا باز چائنہ سپیس سٹیشن جائے گا: سپارکو

اسی سال پہلا پاکستانی خلا باز چائنہ سپیس سٹیشن جائے گا: سپارکو

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے بدھ کو کہا ہے کہ انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کے تحت دو پاکستانی خلاباز تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں جن میں سے ایک اسی سال اکتوبر میں چائنہ سپیس سٹیشن جائے گا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں اسے غیر معمولی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو خلا باز امیدوار، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی، جمہوریہ چین روانہ ہوں گے تاکہ Astronaut Centre of China میں جدید خلائی تربیت حاصل کر سکیں۔ چینی خلائی سٹیشن کا نام ’تیانگ گونگ‘ ہے، جس کے معنی ’آسمانی محل‘ کے ہیں۔ سپارکو کے مطابق یہ پاکستان کے خلائی سفر میں ایک بڑی کامیابی ہے، جو ملک کو ان منتخب ممالک کی صف میں شامل کرتی ہے جو انسانی خلائی پرواز کے پروگرامز میں سرگرم ہیں۔ اس تعاون کے تحت پاکستان پہلی بار چائنہ سپیس سٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ اس مشن کی لانچ 2026 کے آخر میں متوقع ہے، جہاں ایک پاکستانی خلا باز شین ژو مشن میں بطور پے لوڈ ایکسپرٹ خدمات انجام دے گا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) چائنہ سپیش سٹیشن مشن پر قیام کے دوران پاکستانی خلا باز مائیکرو گریوٹی میں مختلف سائنسی تجربات کرے گا۔ ان تجربات میں مٹیریل سائنس، فلوئیڈ فزکس، لائف، بائیو سائنس اور بایوٹیکنالوجی شامل ہیں، جن کے ممکنہ فوائد ماحولیاتی بہتری، خوراک کی سلامتی اور صنعتی جدت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ چین کی انسانی خلائی ایجنسی نے 30 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا تھا کہ دو پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے مشن پر چین کے خلائی سٹیشن بھیجا جائے گا۔ یہ تعاون فروری 2025 میں طے پانے والے دو طرفہ ’خلا باز تعاون معاہدے‘ کی بنیاد پر قائم ہے، جس پر وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں دستخط کیا گیا۔ پاکستان اور چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعاون بڑھا ہے اور حالیہ عرصے میں پاکستان کے کئی سیٹلائٹس چین کی مختلف لانچنگ سائٹس سے خلا میں روانہ کیے گئے ہیں۔ پاکستان سپارکو چین خلائی سٹیشن پاکستان کی وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں اسے غیر معمولی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو خلا باز امیدوار، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی، جمہوریہ چین روانہ ہوں گے تاکہ جدید خلائی تربیت حاصل کر سکیں۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, اپریل 23, 2026 – 09: 15 Main image:

جدید خلائی تربیت کے لیے دو پاکستانی خلا باز امیدوار، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی، جمہوریہ چین روانہ ہوں گے (سپارکو)

سائنس type: news related nodes: سپارکو اور اسرو: کیا خلائی پروگرام کا کوئی موازنہ بنتا ہے؟ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چینی لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ: سپارکو SEO Title: اسی سال پہلا پاکستانی خلا باز چائنہ سپیس سٹیشن جائے گا: سپارکو copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments