اسلام آباد (31 جولائی 2026): ملک دارالحکومت اسلام آباد میں سیکٹر ایف 6/1 کے قریب ایک مشکوک سرویلنس ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مشکوک ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، ڈرون سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



