71.3 F
Pakistan
Wednesday, September 9, 2026
HomeBusinessاسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی

اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آؤٹ ڈور اور ان ڈور دونوں طرح کے شیشہ کیفے چلانے پر پابندی ہوگی، جبکہ این او سی کے حامل کیفے بھی شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے کو سیل کردیا جائے گا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ علاقے کے رہائشیوں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ ماہرین صحت کے مطابق شیشہ سگریٹ کا محفوظ متبادل نہیں ہے، کیونکہ ایک ہی سیشن کے دوران صارفین کو کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر مضر کیمیکلز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ مشترکہ نلکے انفیکشن کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، جسے کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، تاہم اس میں بھی نکوٹین اور دیگر نشہ آور اجزا شامل ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق قانون کے نفاذ کے ساتھ ساتھ آگاہی مہمات چلانا بھی ناگزیر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments