67 F
Pakistan
Wednesday, September 30, 2026
HomeCrimeاسلام آباد: اپنے ہم وطن کو قتل کے جرم میں چینی ملزم...

اسلام آباد: اپنے ہم وطن کو قتل کے جرم میں چینی ملزم کو سزائے موت

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے منگل کو اپنے چینی ہم وطن کو قتل کرنے کے جرم میں ایک چینی شہری کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اپنے چینی ہم وطن کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم ین گو شوان کو سزائے موت اور قید کی سزا سنا دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے فیصلہ میں، جس کی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے، مجرم ین گو شوان کو اپنے ہم وطن ژو ژن لیانگ کے قتل کے جرم میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 بی کے تحت سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے میں مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ کی قید ہوگی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ’سزائے موت پر عمل درآمد اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کی توثیق سے مشروط ہوگا۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) عدالت نے گھر میں غیر قانونی داخلے کی دفعہ 452 کے تحت مجرم کو سات سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ یہ جرمانہ نہ دینے کی صورت میں ایک ماہ کی مزید قید ہوگی۔ دوسری جانب عدالت نے ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354 کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سزائیں یک مشت چلیں گی اور مجرم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 بی کا فائدہ بھی دیا گیا ہے، یعنی مقدمے کی تفتیش یا سماعت کے دوران ملزم نے جتنا وقت پہلے سے جیل یا تحویل میں گزارا ہے، وہ وقت اس کی کل قید کی سزا میں سے کم کر دیا جائے گا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم ین گو شوان اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 کا رہائشی ہے۔ اس کے خلاف یہ مقدمہ دو سال قبل تین اگست 2024 کو اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔ پاکستان اسلام آباد چینی شہری قتل سزائے موت ملزم ین گو شوان اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 کا رہائشی ہے۔ اس کے خلاف یہ مقدمہ دو سال قبل تین اگست 2024 کو اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔ قرۃ العین شیرازی منگل, ستمبر 29, 2026 – 17: 45 Main image: اسلام آباد پولیس نے 9 اگست 2026 کو ایک کمرشل عمارت میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چین، ویت نام اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 284 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لیا (انڈپینڈنٹ اردو) پاکستان type: news related nodes: اسلام آباد: ’فراڈ‘ میں ملوث کال سینٹر کے 275 غیر ملکی ملازم گرفتار غیر ملکی خاتون کا ’ریپ‘، 3 ملزمان کی تلاش: لاہور پولیس اسلام آباد: شراب، فحش مواد کی تیاری پر 284 غیر ملکی زیرِ حراست غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، ریپ کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار: لاہور پولیس SEO Title: اسلام آباد: اپنے ہم وطن کو قتل کے جرم میں چینی ملزم کو سزائے موت copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments