85.1 F
Pakistan
Sunday, June 14, 2026
HomeLifestyleآیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات جولائی میں: ایران سٹیٹ...

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات جولائی میں: ایران سٹیٹ میڈیا

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز جولائی میں کیا جائے گا، جبکہ انہیں مشہد میں واقع امام رضا کے روضے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ رسومات چار اور پانچ جولائی 2026 (19 اور 20 محرم) کو تہران میں امام خمینی کے مزار پر منعقد ہوں گی۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے یکم مارچ، 2026 کو تصدیق کی تھی کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای امریکہ اور اسرائیل کے 28 فروری کو ہونے والے حملوں میں جان سے چلے گئے تھے۔ علی خامنہ ای کون تھے؟ علی خامنہ ای 1939 میں ایران کے شہر مشہد میں ایک مقامی مذہبی رہنما، جواد خامنہ ای گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے نسبتاً غربت میں پرورش پائی۔ انہوں نے مشہد میں ایک مدرسے میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عراق کے شہر نجف سے فقہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں وہ آیت اللہ خمینی کے طالب علم تھے۔ 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں خامنہ ای شاہ ایران کے خلاف مظاہروں میں شامل رہے، اور وہ اس وقت جلاوطنی میں رہنے والے آیت اللہ روح اللہ خمینی کے کٹر حامی تھے، اور ایران کو ’مغربی رنگ میں رنگنے‘ کے خلاف تھے۔ اس کی وجہ سے شاہ کی خفیہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے ساواک نے انہیں گرفتار کر لیا۔ ایران کے سپریم لیڈر کے دفتر کی جانب سے فراہم کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں آیت اللہ خامنہ ای کو 19 فروری 2026 کو تہران میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران دکھایا گیا ہے (اے ایف پی) 1979 کے انقلاب میں شاہ کا تختہ الٹے جانے کے بعد، ایران ایک اسلامی جمہوریہ بن گیا۔ خامنہ ای کو انقلاب کا انتظام سنبھالنے کے لیے قائم کی گئی اسلامی انقلابی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا۔ 1982 وہ 95 فیصد ووٹ حاصل کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوئے۔ خامنہ ای ان انتخابات سے دو ماہ قبل قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے تھے، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کا دایاں بازو ناکارہ ہو گیا تھا۔ عراق کے خلاف جنگ میں انہوں نے پاسداران انقلاب کی کمان بھی کی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) 1989 میں خمینی کی وفات کے بعد خامنہ ای سپریم لیڈر بنے۔ انہیں اسلامی علما کے 88 رکنی ادارے، اسمبلی آف ایکسپرٹس نے نیا لیڈر نامزد کیا تھا۔ وہ صرف روحانی پیشوا نہیں ہیں بلکہ حکومت کی سمت کا تعین کرنے، مسلح افواج کی کمان اور عدلیہ کے سربراہ کی تقرری میں مشاورت تک ان کے فرائض میں شامل تھی۔ خامنہ ای نے ملکی ایٹمی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا، جس پر امریکہ اور اسرائیل سے مسلسل تصادم ہوا۔ 2018 میں ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران نے یورینیم کی افزودگی ہتھیاروں کے درجے کے قریب تک پہنچا دی۔ اندرون ملک، سیاسی جبر اور معاشی بدحالی کے باعث خامنہ ای کو 1997، 2009، 2019 اور 2022 میں مہسا امینی کی موت پر بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا جنہیں سکیورٹی فورسز نے انتہائی سختی سے کچل دیا۔ دسمبر 2025 کے اواخر میں نو کروڑ آبادی والے اس ملک میں دوبارہ شدید معاشی مظاہرے شروع ہوئے جن میں کھلے عام اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایران آیت اللہ علی خامنہ ای امریکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز جولائی میں کیا جائے گا۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جون 13, 2026 – 16: 30 Main image:

یکم فروری، 2026 کی اس تصویر میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو تہران میں ایک اجتماع کے دوران دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)

ایشیا type: news related nodes: مجتبیٰ خامنہ ای کے استاد مصباح یزدی کتنی اہم ایرانی شخصیت ہیں؟ ایران آبنائے ہرمز کو بند رکھے گا: مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا بیان ایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا ایرانی سپریم لیڈر کے امیدوار مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟ SEO Title: آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات جولائی میں: ایران سٹیٹ میڈیا copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments