70.1 F
Pakistan
Monday, September 21, 2026
HomeTechnologyآپ کے گھر کا وائی فائی سائبر حملوں کے لیے کیسے استعمال...

آپ کے گھر کا وائی فائی سائبر حملوں کے لیے کیسے استعمال ہو سکتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں ہیکرز آپ کے گھر کا وائی فائی اپنے اگلے سائبر حملے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟ اور آپ کو اس کا پتہ بھی نہیں چلے گا۔ ہیکرز حملوں کے لیے ریزیڈینشل پراکسی نیٹ ورکس استعمال کر رہے ہیں، یعنی ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے کسی ہیکر کی آن لائن سرگرمی آپ کے گھر کے آئی پی ایڈریس سے ہو سکتی ہے۔ ہیکرز آپ کا وائی فائی راؤٹر، اینڈرائیڈ ٹی وی باکس، سٹریمنگ ڈیوائس یا انٹرنیٹ سے منسلک کوئی بھی ڈیوائس کنٹرول کرنے کے بعد آپ کے گھر کے انٹرنیٹ کنکشن کو ریزیڈینشل پراکسی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہیکر نے خاص طور پر آپ کو ہی نشانہ بنایا ہو۔ ہو سکتا ہے اسے صرف ایک ریزیڈینشل آئی پی ایڈریس درکار ہو تاکہ وہ اپنی اصل لوکیشن چھپا سکے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں آپ کی ڈیوائسز ہیکرز کے قبضے میں کیسے جا سکتی ہیں؟ جب آپ کوئی ڈیوائس خریدتے ہیں یا سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ وہ پہلے ہی متاثر ہو یا اس میں نقصان دہ کوڈ موجود ہو۔ اور اگر آپ غیر معتبر ذرائع سے مفت وی پی اینز، غیر سرکاری ایپس، پائریٹڈ سافٹ ویئر یا مفت سٹریمنگ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو میلویئر ڈاؤن لوڈ ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ ایسے میں اپنے گھر کے وائی فائی کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پہلے تو نامعلوم ایپس یا مفت وی پی اینز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ ہمیشہ معتبر اور درست ذریعے سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ چیک کریں کہ آپ کے گھر کے وائی فائی سے کون کون سی ڈیوائسز منسلک ہیں۔ راؤٹر کا ڈیفالٹ یوزر نیم اور پاس ورڈ، یعنی ایڈمن پاس ورڈ، تبدیل کریں۔ ریموٹ مینیجمنٹ کو غیر فعال کریں تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے کوئی باہر کا شخص آپ کے راؤٹر کی سیٹنگز تبدیل نہ کر سکے۔ چیک کریں کہ آپ کا راؤٹر WPA3 Personal یا WPA2 AES انکرپشن استعمال کر رہا ہے۔ اگر راؤٹر پرانی انکرپشن، جیسے WEP، استعمال کرتا ہے تو اپنے سروس پرووائیڈر سے اپ گریڈ کروائیں۔ ہیکرز انٹرنیٹ اپنے گھر کے وائی فائی کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ کاشون لیزہ اتوار, ستمبر 20, 2026 – 15: 15 Main image: ٹیکنالوجی jw id: xJ3bOPRG type: video related nodes: ہیکرز نے پاکستانی سکیورٹی اداروں کو کس طرح نشانہ بنایا؟ ہیکروں کی جدید تکنیک سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ ہیکرز نے بائینانس اکاؤنٹ سے لاکھوں ڈالر چرا لیے اوپن اے آئی کے بعد اینتھروپک نے خود ہی تین کمپنیوں کو ہیک کر لیا SEO Title: آپ کے گھر کا وائی فائی سائبر حملوں کے لیے کیسے استعمال ہو سکتا ہے؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments