71.1 F
Pakistan
Thursday, September 3, 2026
HomeEntertainmentتاپسی پنو شوہر کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں شیئر کرتیں؟

تاپسی پنو شوہر کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں شیئر کرتیں؟

بولی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کے بارے میں یہ بات عام ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ زیادہ تر ان کے کام اور پیشے سے جڑی چیزوں سے بھرا رہتا ہے۔ اگر ان کے انسٹاگرام پروفائل پر نظر ڈالیں تو وہاں زیادہ تر ان کی فلموں اور کام سے متعلق پوسٹس ہی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تھیں۔ تاپسی نے بیڈ منٹن کھلاڑی میتھیاس بوئی سے 2024 میں شادی کی تھی۔ انہوں نے خود شادی کی کوئی بھی تصویر شیئر نہیں کی بلکہ ان کی شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔ اب انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر شوہر کے ساتھ تصاویر اور نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتی ہیں؟ بی بی سی ہندی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں تاپسی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیادہ کچھ کیوں شیئر نہیں کرتیں۔ اس دوران ان کی شادی کی ایک ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ شادی کی ویڈیو لیک ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے تاپسی نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا، ’جن لوگوں نے میری شادی کی ویڈیو لیک کی ہے، میں انہیں کبھی نہیں بھولوں گی اور زندگی بھر یاد رکھوں گی۔‘ تاپسی سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ اپنی شادی کی سالگرہ پر شوہر کے ساتھ تصویر یا کوئی خاص پوسٹ کیوں نہیں کرتیں اور کبھی کبھی کئی کئی ماہ تک سوشل میڈیا سے غائب کیوں رہتی ہیں۔ سالگرہ پر پوسٹ نہ کرنے کے سوال پر اداکارہ نے صاف جواب دیا کہ، ’میں اپنے شوہر کو سالگرہ پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے کیوں مبارکباد دوں گی، میں تو اسے سامنے سے اور بالکل سیدھے طریقے سے خود جا کر مبارکباد دوں گی۔‘ تاپسی نے بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر بہت پہلے سے موجود ہیں۔ ان کے مطابق جب انسٹاگرام نیا نیا شروع ہوا تھا تو وہ ان ابتدائی لوگوں میں شامل تھیں جنہوں نے اس پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنایا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ان کے اکاؤنٹ کا نام صرف تاپسی ملے گا، جو کہ اب اتنی آسانی سے کسی کو نہیں مل سکتا۔ اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں ان کا دل چاہتا تھا کہ وہ اپنی زندگی کی ہر چیز انسٹاگرام پر شیئر کریں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ انہیں محسوس ہوا کہ اس سوشل میڈیا کی طاقت کو ہر کوئی سنبھال نہیں سکتا۔ لوگوں نے اس کا استعمال صرف اس لیے شروع کر دیا ہے کہ وہ کچھ بھی الٹا سیدھا بول کر دوسروں کی توجہ حاصل کر سکیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے منفی رحجان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اب منفی چیزوں سے بھر چکا ہے اور لوگوں کو جیسے بس یہ انتظار رہتا ہے کہ کب وہ کسی پر حملہ کریں۔ انھوں نے اپنی بات سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر آج میں یہ بات بھی کہہ دوں کہ باہر کا موسم بہت اچھا ہے، تو چار لوگ مجھے برا بھلا کہنے آ جائیں گے اور یہ کہیں گے کہ وہاں تو سیلاب آیا ہوا ہے اور تمھیں موسم اچھا لگ رہا ہے۔ تاپسی نے کہا، ’آج کے دور میں کوئی کسی کی خوشی دیکھ کر خوش نہیں ہوتا، اس لیے مجھے محسوس ہوا کہ مجھے اپنی خوشیوں کو ان لوگوں کی نظروں سے بچانا چاہیے۔‘ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مسلسل منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اگر انسان خود کو بہت زیادہ مضبوط بنا لے اور دوسروں کی باتوں سے بالکل متاثر ہونا چھوڑ دے تو اس کا ایک نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس منفی ماحول کی وجہ سے ان کے اندر ایک ایسی تبدیلی آنے لگی تھی کہ وہ ہر بات پر پتھر دل بنتی جا رہی تھیں اور انھیں کسی بھی اچھے یا برے تبصرے سے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا تھا۔ لیکن وہ ایسا بالکل نہیں بننا چاہتی تھیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک انسان اور ایک فنکار کے طور پر اگر وہ احساس کرنا چھوڑ دیں گی، تو وہ بے حسی پردے پر بھی نظر آئے گی اور سب کو ایسا لگے گا جیسے کوئی پتھر اسکرین پر اداکاری کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر زیادہ دکھانے کے بجائے اسے اپنے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر ہر خوشی شیئر کرنا ضروری نہیں، بعض خوشیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں انسان اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ ذاتی طور پر منانا چاہتا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments